src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 5 اگست، 2025

 ہارون انصاری ہاسپٹل کے نئے انچارج ڈاکٹر عبدالماجد صاحب کا اینٹی کرپشن نے کیا استقبال






مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) مؤرخہ 5 اگست 2025 بروز منگل کو اینٹی کرپشن کمیٹی مالیگاؤں نے مالیگاؤں گولڈن نگر میں واقع سرکاری ہاسپٹل، الحاج ہارون انصاری ہاسپٹل کے نئے انچارج ڈاکٹر عبدالماجد عبدالرشید صدیقی صاحب کے نامزد ہونے پر شال وہ گل کے ذریعے استقبال کیا، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالماجد صاحب نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میں اس لائق نہیں ہوں کہ میرا استقبال کیا جائے بالخصوص آپ جیسے حضرات کریں تو یہ اور بھی بڑی بات بن جاتی ہے، دوم یہ کہ میں جس عہدے پر فائز ہوا ہوں وہ اتنا بڑا نہیں ہے کہ میرا استقبال کیا جائے مگر اینٹی کرپشن مالیگاؤں کے صدر مولانا انصاری عابد حسین نے کہا کہ یہ آپ کا یہ محض بڑکپن ہے اور عاجزی وہ انکساری ہے، مولانا نے کہا کہ کامیابی چھوٹی ہو یا بڑی بہرحال کامیابی کامیابی ہی ہوتی ہے، جس محنت و لگن اور اللہ تعالیٰ کی توفیق و عنایت سے آپ اس منصب تک پہنچے ہو تو بہت ممکن ہے کہ آپ اس سے بھی آگے پرواز کر جاؤ،


اس موقع پر اینٹی کرپشن مالیگاؤں کے نائب صدر محترم حافظ عبدالوہاب اشاعتی صاحب نے بھی ڈاکٹر عبدالماجد صاحب کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات واقعی قابلِ تحسین ہے اس لیے ہم اینٹی کرپشن کی جانب سے آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں،


اس پرمسرت موقع پر اینٹی کرپشن مالیگاؤں کے جوائن سکریٹری ڈاکٹر و حکیم قاری مجاہد الاسلام رحمانی صاحب نے بھی طول طویل گفتگو فرمائی، قاری صاحب نے کہا کہ عباس نگر میں عبداللہ یونانی میڈیشن کی میری شاپ ہے جہاں ایک وقت میں یومیہ 400 مریضوں کا چیکپ کرتا تھا، فی الوقت میں متعدد مریضوں کو یا خون پیشاب وغیرہ کی جانچ کیلئے سول ہسپتال یا ہارون انصاری ہسپتال بھیجتا ہوں اور جو واقعی غریب مریض ہیں ان سے فیس بھی محدود درجے تک موصول کرتا ہوں، ایسے حالات میں آپ جیسے ایماندار ڈاکٹر کا انچارج منتخب ہونا غریبوں و عام لوگوں کیلئے کوئی انمول نعمت سے کم نہیں ہے جس پر ڈاکٹر عبدالماجد نے تبسم کا اظہار کیا اور غرباء وہ مساکین کے تہ اپنی بساط خدمات سرانجام دینے کا یقین دلایا -


واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالماجد عبدالرشید صدیقی صاحب مالیگاؤں شہر کی میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام جاری ہارون انصاری ہاسپٹل کے نئے انچارج نامزد ہونے سے قبل یہاں انیستھیسیا پریکٹیشنر مقرر تھے اور اب بطور انچارج اپنی طبی خدمات انجام دے گے، ڈاکٹر عبدالماجد نے 2017 میں چائنا کے ہانگ کانگ سے ایم بی بی ایس وتھ ایم ڈی ریڈ یولوجی کے بعد ممبئی کے ہوئی فیملی ہاسپٹل سے انیستھیسیا کا کورس مکمل کیا، اس دوران انہوں نے سرکاری وہ نجی ہسپتالوں میں طبی خدمات سرانجام دیتے رہے، تین سال قبل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے انہیں ہارون انصاری ہاسپٹل میں بطور انیستھیسیا پریکٹیشنر نامزد کیا گیا تھا، مگر اب وہ اسی ہارون انصاری ہاسپٹل میں انچارج کے عہدے پر فائز ہو کر اپنی صلاحیتیں صرف کرے گے، ملحوظ خاطر رہے کہ ڈاکٹر عبدالماجد صاحب مالیگاؤں کے اسلام پورہ کے ساکن اور سوئس پرائمری اسکول کمالپورہ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے سابق اسٹوڈنٹ رہے ہیں، ان کے والد محترم ڈاکٹر عبدالرشید صدیقی مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف اور قدیم ڈاکٹروں میں شمار ہوتے ہیں، اور قوی امید ہے کہ ڈاکٹر عبدالماجد صاحب بھی اپنی وارثت سے ملی نعمتوں کو اسی طرز پر بخوبی سرانجام دے گے ان شا اللہ -


اس موقع پر اینٹی کرپشن مالیگاؤں کے صدر مولانا انصاری عابد حسین صاحب کے ہمراہ ان پوری ٹیم نائب صدر حافظ عبدالوہاب اشاعتی صاحب ، جنرل سکریٹری عذیر احمد، جوائن سکریٹری ڈاکٹر و حکیم قاری مجاہد الاسلام رحمانی صاحب ، مبین احمد عرف روکی بھائی، عبید دی بوس موجود تھے -

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages