وی آئی پی فاؤنڈیشن کی جانب سے مفتی ہارون ندوی کا پُرخلوص استقبال
جلگاؤں: 4 اگست 2025 کو جلگاؤں شہر کے معزز دینی رہنما مفتی ہارون ندوی صاحب کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کا پردیش جنرل سیکریٹری (سرچٹنیس) مقرر کیا گیا۔
اس خوشی کے موقع پر وی آئی پی فاؤنڈیشن، جلگاؤں کی جانب سے اُن کے گھر پر جا کر ان کا پرتپاک استقبال اور اعزاز کیا گیا۔
اس موقع پر ساجد شاہ، رضوان شیخ، شعیب منیار، راحیل شاہ، جنید خان اور صحافی فیضان شیخ نے مفتی صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں