مالیگاؤں اردو لائبریری میں رسم پرچم کشائی بدست پترکار مظفر شیخ صاحب.
شہر مالیگاؤں کی قدیم علمی و ادبی لائبریری جو پورے ملک ہندوستان میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے اور تاریخِ مالیگاؤں کے قرطاس پر ایک سنہرے باب کے مانند ہے جہاں ہر سال یومِ آزادی کی پر وقار تقریب کا اہتمام وطن سے الفت اور پرچمِ ہند کی عظمت کے اظہار میں منعقد ہوتی ہے جہاں امسال بھی اردو لائبریری میں 15 اگست 2025ء کو یومِ آزادی ہند نہایت وقار کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مراٹھی پترکار اور سماجی مصلح جناب مظفر شیخ صاحب نے پرچم کشائی کی اور "Untold History of Freedom of India" پر نہایت بصیرت افروز گفتگو پیش کی۔ آپ محترم نے ان محبانِ وطن کو نہ صرف یاد کیا انکا ذکر کیا بلکہ نئی نسلوں تک بھی انکی وطن سے الفت اور راہِ ایثار و قربانی کے جذبات و احساسات کو پہنچایا اس یومِ آزادی کی پر وقار تقریب میں شہر کی معزز شخصیات جیسے ڈاکٹر احتشام دانش، مظہر شوقی، نہال احمد، عبداللہ جاوید انصاری اور دیگر اہلِ علم و ادب شریک ہوئے۔ آخر میں رسمِ شکریہ احمد ملک اور محترمہ صفیہ بانو نے ادا کی
یہ تقریب آزادی کی یادوں کو تازہ کرنے اور نئی نسل کو تاریخ کے پوشیدہ ابواب سے آگاہ کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں