استقبالیہ و مبــــــــــــارکبادی
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کے استقبال کے موقع پر ،۔۔۔
الحمد للہ! یہ لمحہ نہایت مسرت و شادمانی کا ہے کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قیادت کے منصب پر ایک ایسی شخصیت کو صدر منتخب کیا گیا ہے جن کی زندگی علم و عمل، اخلاص و للہیت اور دین و ملت کی خدمت سے معمور ہے۔ مفکرقوم وملت حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر المدرسین جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وصدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) نے اپنے علم و فضل، تقویٰ و پرہیزگاری اور بے لوث جدوجہد سے نہ صرف اہلِ علم و دانش کو اپنا گرویدہ بنایا ہے بلکہ عوام و خواص کے دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، آپ کی قیادت درحقیقت جمعیۃ علماء کے شاندار ماضی اور تابناک روایات کا تسلسل ہے۔ آپ کی شخصیت استقامت، تدبر، بصیرت اور حکمت کی آئینہ دار ہے۔ امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر نئی قوت، تازہ ولولہ اور مثبت سمت کے ساتھ دین و ملت کی خدمت کے میدان میں مزید ترقی و پیش رفت کرے گی، آج ہم سب کے لئے باعثِ سعادت ہے کہ ہم حضرت والا کے استقبال کے موقع پر اپنی محبت، عقیدت اور مبارک بادی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ انتخاب دراصل حضرت کی علمی و دینی خدمات اور آپ کی مقبول عام شخصیت کا اعتراف ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی عمر و علم میں برکت عطا فرمائے، آپ کے قیمتی وجود کو ملت کے لئے رحمت بنائے، اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کو آپ کی قیادت میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور ملت اسلامیہ ہندیہ کو آپ کے سایۂ عاطفت میں امن، اتحاد اور ترقی کی راہوں پر گامزن فرمائے۔ آمین یارب العالمین ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاری حفظ الرحمن عبادالرحٰمن بستوی
استاد جامعہ سراج العلوم بھیونڈی و رکن منتظمہ جمعیۃ علماء ضلع تھانہ مہاراشٹر



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں