مستقیم ڈگنیٹی کی سیتاپور کے سابق رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل سی سے ملاقات
ممبئی : سماجوادی پارٹی کے ایک وفد نے آج ممبئی کے تاج ہوٹل میں اترپردیش کی قدآور سیاسی شخصیات، سابق رکن پارلیمنٹ قیصر جہاں اور ایم ایل سی محمد جاسمیر انصاری سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں مالیگاؤں کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی، نائب صدر خورشید کابل اور عبدالرحمٰن انصاری شامل تھے۔
ملاقات میں اترپردیش کے موجودہ سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹر، بالخصوص مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاسمیر انصاری ایم ایل سی نے کہا کہ مالیگاؤں میں سیتاپور ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد ہے, ہم خود مالیگاؤں آ کر انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے وارڈ وائز تجزیہ پیش کرتے ہوئے پارٹی کی طاقت اور کمزوریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ وقت پارٹی کو مضبوط بنانے کا ہے، اور عوامی سطح پر مؤثر حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں