src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں اسکالر شپ کی تقسیم کے موقع پر طلبہ کو تلقین - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 25 اگست، 2025

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں اسکالر شپ کی تقسیم کے موقع پر طلبہ کو تلقین

  جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں اسکالر شپ کی تقسیم کے موقع پر طلبہ کو تلقین





تعلیم حاصل کرنے کے لئے مر مٹنے کا جذبہ ہونا چاہئے : مولانا حلیم اللہ قاسمی










  ممبئی25؍اگست : جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) جو متنوع خدمات انجام دینے کی وجہ سے عوام و خواص میں محبوب نظر ہے نے اتوار کو ریاستی دفتر میں ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو سال 2025 - 26 کے لئے اسکالرشپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقد کی ۔
جس میں عالیجناب محمد عارف نسیم خان (سابق کابینی وزیر حکومت مہاراشٹر)مقامی رکن اسمبلی جناب امین پٹیل صاحب (رکن اسمبلی) ،جناب نظام الدین راعین صاحب (ترجمان کانگریس پارٹی)اور جے جے پولس اسٹیشن کے نمائندے جناب راہل پوار صاحب نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے عہدے داروں نے ان مہمانوں کا شال و گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔
معزز مہمانوں اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران کے ہاتھوں36؍ ہونہارطلباء و طالبات کو چیک دیکر اسکالرشپ 2025 - 26 کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات اس اسکیم سے مستفید ہوتے ہیں ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب عارف نسیم خان (سابق کابینی وزیر حکومت مہاراشٹر) نے جمعیۃ علماء کو ملک کی سب سے قدیم اور فعال تنظیم بتاتے ہوئے یہ زور دیا کہ جمعیۃ علماء کو مستقل اپنی خدمات جاری رکھنا چاہئے، اور ہم سب جمعیۃ علماء کے تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،
رکن اسمبلی جناب امین پٹیل صاحب نے جمعیۃ علماء ہند کی ملک و ملت کے لئے انجام دینے والی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ھند کے صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی کی قیادت و رہنمائی میں انجام پانے والے اس نیک کام کی کھل کر ستائش کی۔اور جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دو مرحوم بزرگ مولانا مستقیم احسن اعظمی  ؒ سابق صدر اور الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ سابق سکریٹری قانونی امداد کمیٹی کو یاد کرتے ہوئے دونوں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔
جناب نظام الدین راعین (ترجمان کانگریس کمیٹی مہاراشٹر) نے جمعیۃ علماء کے سیکولر کردار اور اس کی روشن تاریخ کو بیان کرتے ہوئے اسکالر شپ کی تقسیم پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔اور جمعیۃ کی خدمات پر ملک کی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کرائے جانے کی تجویز پیش کی۔
جے جے پولس اسٹیشن کے نمائندے جناب راہل پوار صاحب نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نےاپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء بلا تفریق مذہب وملت اسکالر شپ تقسیم کرتی ہے، آئندہ طلبہ کی رہنمائی کے لیے دوسرے اداروں اور گورنمنٹ کے شعبوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی جہاں سے اسکالر شپ دئے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، صدر جلسہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کے لیے مر مٹنے کا جذبہ پیدا کریں، دنیا کی ہر مشکل آسان ہوجائے گی، مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے یہ بھی بتایا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر مستقبل قریب میں شولاپور میں ایک بڑا تعلیمی کیمپس بنانے جا رہی ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےجنرل سکریٹر ی مفتی محمد یوسف قاسمی نے اس پروگرام کو بحسن وخوبی چلایا اور یہ کہا کہ جمعیۃعلماء ایک عرصے سے طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کو لیکر فکر مند تھی ،ہمارا یہ احساس ہے کہ دیگر وجوہات کے ساتھ معاشی کمزوری بھی ڈراپ آؤٹ کا ایک اہم سبب ہے، اس لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے بزرگوں نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے،اور ہم اس نظام میں مزید بہتری اور سہولت لانے کے لئے کوشاں ہیں۔
  ہمارے دفتر سے وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو "شہیدایڈوکیٹ شاہد اعظمی اسکالر شپ" کے نام سے طالب علم کو مکمل فیس دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اوردرجہ ۵؍ سے اوپر کے تما م کورسیس کے طلباء کو جزوی وظیفہ دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ امسال درجہ ۵؍ تا ۱۰؍ کے 369؍طلبہ ،اور درجہ ۱۱؍ تا پوسٹ گریجویشن (علاوہ میڈیکل) کے 844؍طلبہ اور ایل ایل بی (قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے)80؍طلبہ نے ویب سائٹ سے فارم ڈائون لوڈکیا۔ ان میں سے منتخب معیاری طلبہ کو مرحلہ واراسکالر شپ فراہم کیا جائے گا ،جس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ میڈیکل اسٹوڈنٹ کے فارم ۱۰؍ ستمبر سے ۲۵؍ ستمبر تک ویب سائٹ پر مہیا کرائے جائیں گے، ضرورت مند طلبہ ہماری آفیشل ویب سائٹ سے اس کو حاصل کرسکتے ہیں۔ تقریب کا آغاز قاری محمد یونس چودھری (معاون خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران و اراکین میں مولانا محمد عارف عمری (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) مولانا اشتیاق احمد قاسمی( خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر) حافظ محمد عارف انصاری (آفس سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولانا عبد القیوم قاسمی (ناظم ریاستی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولانا محمد زبیر صدیقی قاسمی (رکن مجلس عاملہ) جناب سراج الدین خان (صدر جمعیۃ علماء ساؤتھ زون ممبئی) جناب حمید اللہ اجمعین شیخ ، جناب مختار گلزار احمد اعظمی ،سمیر شیخ و دیگر کے ہاتھوں موجود طلباء میں چیک تقسیم کئے گئے ۔     

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages