حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کےہاتھوں خطۂ کوکن میں جمعیۃ علماء ضلع رائے گڈھ کی جانب سے مہاڈ میں دفتر کا دعاؤں کے ساتھ افتتاح
ممبئی 18جولائی2025 : 17؍جولائی بروز جمعرات بعد نمازِ عصر ویلکم ہوٹل مہاڈ ضلع رائےگڈھ خطۂ کوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدرِمحترم حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی صدارت میں دفترجمعیۃ علماءضلع رائےگڈھ کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی جس میں ضلعی عہدیداران اراکین وممبران سمیت بڑی تعداد میں معززین شہرواطراف نےشرکت فرمائی۔
اس موقعہ پرحضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماءہندکی مختصراورنہایت جمع تاریخی پس منظربیان کرتےہوئےحالیہ گوناگوں خدمات کااورجمعیۃ علماء کےکام کرنے کاطریقہ قدرےتفصیل کےساتھ بیان فرمایا،جانشین شیخ الاسلام امیرالہندحضرت مولاناسیدارشدمدنی مدظلہ العالی(صدرجمعیۃ علماءہند)کی ملک وملت کےتئیں فکرمندی اورحصولیابیوں کاتذکرہ بھرپور اندازمیں کیا۔
مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی (ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماءمہاراشٹر)آفس کےافتتاح پرجمعیۃ علماءضلع رائےگڈھ کےاراکین واحباب کومبارکباددی ،معروف عالمِ دین حضرت مولانامحمدعمرگجراتی دامت برکاتہم العالیہ نے کارکنان کواخلاص وللّٰہیت کےساتھ کام کرنےکی تلقین فرمائی،اس موقعہ پرجامعہ حسینیہ شری وردھن کےصدرمفتی ہونےکےساتھ ساتھ پورےخطۂ کوکن بالخصوص جمعیۃعلماءضلع رائےگڈھ کےاحباب کی سرپرستی فرمارہے ہیں اس باوقارمجلس میں موجودرہے۔
نیزجمعیۃ علماءضلع رائےگڈھ کےجنرل سیکریٹری حضرت مولانامفتی اخلاق احمدصاحب اوردیگرذمہ داران حضرت مولاناعبدالمجیدجتام صاحب،مولاناعبدالسلام جلال صاحب،قاری محمدعثمان صاحب اوردرجنوں علماءکرام سمیت بڑی تعداد میں معززینِ شہرنےشرکت فرمائی،حضرت مولانامفتی محمد اصغرکھوپٹکر صاحب(صدرجمعیۃ علماءضلع رائےگڈھ) جو پورے خطۂ کوکن میں جمعیۃ علماءکے کاز کو متعارف کرانےمیں پیش پیش ہیں ماشاءاللہ بڑی خوبصورتی کےساتھ نظامت کافریضہ انجام دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں