src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 13 جولائی، 2025

  دانش، دین اور صحافت کا حسین امتزاج، ڈاکٹر شعیب ہاشمی کو سیرت النبی ﷺ پر پی ایچ ڈی کی تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین


خاندیش اردو کونسل کی جانب سے مبارکباد .. ایک سنجیدہ محقق، باوقار صحافی اور سچے عاشقِ سیرت کو عقیدت بھرا سلام.



 


 




جلگاؤں:(نامہ نگار) جن کی صحافتی تحریروں میں فہم کی روشنی،تحقیق میں اخلاص کی خوشبو،اور دین و ادب سے عشق کی حرارت ہے 

وہ شخصیت آج ’’ڈاکٹر آف فلاسفی‘‘ کے معزز لقب سے سرفراز ہوئی ہے۔ڈاکٹر شعیب ہاشمی نے سیرت النبی ﷺ جیسے پاکیزہ اور نازک عنوان پر نہایت اعلیٰ تحقیقی معیار کا مقالہ پیش کرکے نہ صرف علم کا چراغ روشن کیا، بلکہ اردو تحقیق و صحافت کو ایک نایاب تحفہ دیا ہے۔قبل ازیں وہ اردو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تحقیقی صحافت کا روشن چہرہ رہے پھر ریاستی سطح پر مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کرکے سرکاری خدمات سے منسلک ہوئے۔ان کے اس دین علم، ادب اور صحافت سے لبریز علمی سفر پر خاندیش اردو کونسل، جلگاؤں کی جانب سے صدر عقیل خان بیاولی، سیکریٹری سعید پٹیل اور تمام اراکین نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں، یہ اردو زبان، سیرت نگاری اور فکری صحافت کا اجتماعی ثمرہ ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر ہاشمی کو اپنے مشن میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے،اور وہ علم و سیرت کے دیے کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کا فریضہ اسی اخلاص سے انجام دیتے رہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages