src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 22 جولائی، 2025

 فرقہ وارانہ ہم آہنگی باقی رکھنے کے لئے ہر محب وطن کو آگے آنا چاہئے:مولانا حلیم اللہ قاسمی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) کا تیسرا تربیتی اجلاس کامیابی سے ہمکنار

     






ممبئی ۲۲؍ جولائی :  جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا تیسرا تربیتی اجلاس  20؍جولائی 2025 بروز اتوار دار العلوم شیرولی،کولہاپور ضلع کولہاپور میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز قاری اشفاق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔حمد باری تعالیٰ مفتی محمد عمران قاسمی اور نعت پاک کا نذرانہ مولانا سید اظہر صدر جمعیۃعلماء شہر کولہاپور نے پیش کی،ترانۂ جمعیۃ قاری اشفاق نے پیش کیا۔

بعدہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے نائب صدر مولانا محمد عارف عمری نے جمعیۃعلماء ہند کی زریں تاریخ پیش کی اور کہا کہ مہاراشٹر کی خوش قسمتی ہے کہ آزادی کے بعد جمعیۃعلماء ہند کا پہلا اجلاس شہر ممبئی میں ہوا۔جس کی صدارت شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ نے کی۔1983 میں بھی آزاد میدان میں اجلاس منعقد ہوا تھا ،جمعیۃعلماء اپنے دستور کے مطابق کا م کرتی ہے  اور اسی نہج پر کام کرنے کی ترتیب و ترغیب دینے کے لئے یہ تربیتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔اور یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے تاکہ خدام جمعیۃ علماء اسی تاریخی و قدیمی جماعت کے کاموں کی پہچان سکیں۔اور ہم جمعیۃ کے کام کو منظم طریقے سے کر سکیں ۔

بعدہ قاری محمدیونس چودھری نائب خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر روشنی ڈالی اور ذاتی طور پر خدام جمعیۃ کی اصلاح کرنے پر زور دیا ،ساتھ ہی سماج میں بڑھتی برائیوں کے تدارک کے لئے جمعیۃعلماء نے پہل کی ہے،اس کے لئے بھی ہر یونٹ و ضلع کو کوشش کرنا چاہئے۔

ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی خدمات اور خاص طور پر قانونی امداد کمیٹی کی بے انتہا خدمات کو چند منٹوں کے اندر دلکش انداز میں بیان کیا ،اور ان کے بے قصور وں کو انصاف دلانا اس جماعت کے اولین اصولوں میں شامل ہیں ۔ساتھ ہی ناگہانی حالات،آفات میں پریشان و بے یار و مدد گار افراد کی امداد کر اس جماعت نے اپنا نام روشن کیا ہے جس کی خدمات کا مسلمان ہی نہیں برادران وطن بھی اعتراف کرتے ہیں ۔

صدر اجلاس مولانا حلیم اللہ قاسمی نے تربیتی اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃعلماء ہند مسلمانوں کی سب سے قدیم و عظیم جماعت ہے  اور اس جماعت کا کوئی سیاسی مطلب نہیں ،جمعیۃعلماء خالص مذہبی جماعت ہے،

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اپنی گفتگو کے آغاز ہی میں یہ باور کرانے کی کوشش کی یہ تنظیم خالص مذہبی ہے اور اس کے تمام تر امور سنت و شریعت کی روشنی میں ہی انجام دیئے جاتے ہیں ،اور یہ جمعیۃعلماء کے اغراض و مقاصد دیکھ کر بخوبی معلوم ہوتا ہے اور اس تنظیم کا دستور تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں بے مثال ہے،جانشین شیخ الاسلام کے اس پلیٹ فارم سے جہاں ملی مسائل کے حل میں زریں خدمات ہیں ،خاص طور پر بے قصوروں کے مقدمات کی پیروی اور تحفظ اوقاف ،مدارس و مکاتب میں حضرت کا مثالی کردار سب کے سامنے ہے۔اور ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں قومی یکجہتی کے لئے جو مہم چلائی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔حضرت صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی نے دستور کو زندہ اور تابندہ رکھنے اور اس کی روح کو جلا بخشنے میں تجدیدی کارنامہ انجام دیا ہے۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ اور تبلیغی جماعت کے بانی حضرت جی مولانا الیاسؒ کے چند واقعات بھی بیان کئے،جمعیۃ علماء ہند کے اسلاف کی قربانیاں بھی جامع انداز میں ہیش کی ،اسی طرح موجودہ قومی صدر امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی کی خدمات اور فکروں کو بھی بیان کیا اور اصلاح معاشرہ پر بات کرتے ہوئے اخلاص نیت،اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھنا اور پڑوسیوں کے حقوق جاننا(حقوق العباد)،معاملات اور معاشرت کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی ۔

مولانا نے تمام سامعین اور جمعیۃعلماء کے اراکین و ممبران کو جمعیۃعلماء ہند کے دستور کے مطابق انتخابات کی کمزوریوں کی جانب بھی اشارہ کیا نیز حضرت والا نے دستور و منشور کے مطابق کام کرنے کی تلقین فرمائی ۔

مفتی محمد ہارون ندوی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے تحفظ اوقاف ،قاری عبد الرشید حمیدی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نےتحفظ مساجد و مدارس ،مولانا اشتیاق احمد قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے قومی یکجہتی اورمولانا اظہر سید نے مساجد کے اسپیکر کے خلاف تجویز پیش کی،جس کی سبھی حاضرین نے تائید کی۔

مولانا عبد الصمد نائب صدر جمعیۃعلماء پونے،قاری اقبال جمعیۃعلماء پمپری چنچوڑ،ڈاکٹر عبد المنان شیخ جمعیۃعلماء ضلع سانگلی،مفتی عمران قاسمی،مولانا انعام الحسن سانگلی،قاری مبشر جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع پونے،مفتی احمد حسین قاسمی جمعیۃعلماء پونے وغیرہ نے اپنے تاثرات پیش کئے۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages