خدیجۃ الکبریٰ مسجد ماسٹر نگر میں جمعیت علماء ہند کی جدید ممبرسازی مہم میں مصلیان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا
جمعیت علماء ہی وہ تنظیم ہے جس نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے : مولانا آصف شعبان
شہری سطح پر ممبر سازی عروج پر بیشتر مساجد میں بڑی تندہی سے ممبر سازی ہوئی اور لوگ کثیر تعداد میں ممبر بن رہے ہیں اسی نسبت پر مورخہ 22 جولائی 2025 ء بروز منگل کو بعد نماز عشاء ماسٹرنگر خدیجۃ الکبریٰ مسجد میں جدید ممبر سازی کے عنوان سے مولانا آصف شعبان صاحب کا پرمغز خطاب ہوا مولانا نے کہا جمعیت علماء ہند ہمارے اکابرین کی قائم کردہ تنظیم ہے ملک کی آزادی میں جمعیت علماء ہند نے نمایاں کردار ادا کیا ہے یہی تنظیم ہے جس نے ملک کی آزادی میں اہم کردار اداکیا ہےاسی طرح ملک وملت کے ہر سلگتے مسائل پرآواز بلند کرنے والی ہے اور آج بھی فرقہ پرستوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے حقوق کی حصولیابی اور ملک کے امن وامان کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے مزید کہا کہ جدید ممبر سازی کے لئے چند دن باقی ہیں اس لیے اس کو غنیمت جان کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبر بنیں مصلیان خدیجۃ الکبری مسجد اور امام صاحب حافظ محمد صاحب ملی نے بھی بذات خود ممبر بن کر لوگوں کو بھی ممبربنایا مصلیان مسجد کا جدید ممبر سازی کو لے بیداری دیکھی گئی
اس موقع پر مولاناآصف شعبان صاحب قاری اخلاق احمد جمالی، ، مولانا جمال ناصر ایوبی، حافظ محمد حافظ ادریس موذن کلیم بھائ ، سید عابد مولوی حذیفہ ندوی اسلام ٹیلر جابر بھائی ، وغیرہ حضرات موجود تھے .*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں