ماں کی محبت، شجر کی صورت ۔ ڈاکٹر شاھین قاضی اسکول میں ماحولیاتی شعور بیداری مہ ’ایک پیڑ ماں کے نام۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ڈاکٹر شاھین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون میں جماعت چہارم کے طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو ماحولیاتی تحفظ کے شعور کے تحت "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت پودے تقسیم کیے گئے۔ اس بامقصد اقدام کا مقصد صرف شجرکاری ہی نہیں بلکہ والدہ کی عظمت کو فطرت کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
اس موقع پر صدر مدرس قاضی اختر الدین، معلمات اختر شمیم، سعدیہ شاہ، معاون معلم سید خورشید علی، ہمایوں کھاٹک اور غیر تدریسی عملے سے الحاج ساجد خان نے بچوں اور ان کے سرپرستوں کو پودے فراہم کیے۔یہ مہم نہ صرف ماحولیاتی بہتری کی جانب قدم ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق درخت لگانا صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے دنیا و آخرت دونوں میں بھلائی حاصل ہوتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں