src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عقیل خان بیاولی کو سید قاسم جلگانوی ایوارڈ ملنے پر، احباب کی جانب سے پرتپاک تہنیتی استقبال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 جون، 2025

عقیل خان بیاولی کو سید قاسم جلگانوی ایوارڈ ملنے پر، احباب کی جانب سے پرتپاک تہنیتی استقبال

 عقیل خان بیاولی کو سید قاسم جلگانوی ایوارڈ  ملنے پر، احباب کی جانب سے پرتپاک تہنیتی استقبال








جلگاؤں، 31 مئی (نامہ نگار): سنیئر صحافی اور اردو زبان و ادب کے ہمدرد قلمکار عقیل خان بیاولی کو 31 مئی 2025 کو الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے بزم اردو ادب کا اعزاز برائے صحافت" سید قاسم جلگانوی ایوارڈ "سے سرفراز کیا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر شہر و اطراف کے ادبی و صحافتی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔موصوف کے اعزاز میں ان کے دوست و احباب نے ہورائزن فاؤنڈیشن و پورٹل نیوز چینل یو ٹیوب نیوز ٣٦٥ کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دے کر پرتپاک استقبالیہ اور تہنیتی کلمات پیش کیے۔ اس موقع پر معروف صحافی افسانہ نگار ادیب سعید پٹیل نے انہیں شال اور گلدستہ پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔ تہنیتی ملاقات میں پر سیکریٹری فیسر مشتاق بہشتی ، صدر محمد ضیاء باغبان سر، مصطفیٰ خان عرف پپو سیٹھ، آصف بہشتی، نوشاد حمید، نیوز ٣٦٥ چینل کی طرف سے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر تنویر خان ایڈیٹر ایاز محسن موجود تھے۔تقریب میں موجود افراد نے عقیل خان بیاولی کی اردو صحافتی و تعلیمی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کا یہ اعزاز نہ صرف ذاتی کامیابی ہی نہیں ہے بلکہ جلگاؤں کے اردو حلقے کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages