src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مدرسہ انوار العلوم جلگاؤں میں روح پرور دستاربندی کی پُرنور تقریب۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 جون، 2025

مدرسہ انوار العلوم جلگاؤں میں روح پرور دستاربندی کی پُرنور تقریب۔

 مدرسہ انوار العلوم جلگاؤں میں روح پرور دستاربندی کی پُرنور تقریب۔




 انوارِ نبوت کے وارث، قرآن کے سپاہی تیار 






جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مدرسہ انوار العلوم،  مہرون جلگاؤں کے مقدس ماحول میں ایک روح پرور اور ایمان افروز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں دو ننھے حفاظِ قرآن کی علمائے کرام کے مبارک کے دست مبارک سے دستاربندی کی گئی۔ اس پُرکیف موقع پر قلوب نور سے لبریز اور فضائیں تلاوتِ کلامِ الٰہی کی خوشبوؤں سے مہک اٹھی تھیں۔صدرِ اجلاس حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نہایت ایمان افروز اور بصیرت افروز کلمات ارشاد فرمائے۔ فرمایا”پیارے بچو! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنی مقدس کتاب کا حافظ بنایا، یہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت اور بلند ترین ڈگری ہے۔ یہ وہ سعادت ہے جس کا وعدہ خود نبی کریم ﷺ کی زبانِ مبارک سے کیا گیا ہے کہ حافظِ قرآن اور اس کے والدین کو قیامت کے دن تاج پہنایا جائے گا۔“مفتی صاحب نے مزی فرمایا”لیکن یہ ابتدا ہے، انجام نہیں۔ صرف حافظ بن کر رک جانا نقصان دہ ہے۔ امت کو تم جیسے باصلاحیت علماء، مفسرین اور محدثین کی ضرورت ہے۔ اب تمہیں قرآن کے علم کو سمجھنا، سیکھنا، اور دنیا تک اللہ کا پیغام پہنچانا ہے۔“انہوں نے بچوں کو حافظ کے ساتھ ساتھ عالم بننے، دینی بصیرت حاصل کرنے اور امت کی قیادت کا فریضہ ادا کرنے کی خصوصی نصیحت فرمائی۔

اس روح پرور موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام، حضرت مولانا سالک سلمان صاحب نے بھی مختصر مگر پُراثر انداز میں قرآن کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں حافظ بننے والے دونوں طلباء حافظ سید صفوان بن قاری ذاکر۔ حافظ محمد مامون فرید

نے ناظم اعلیٰ قاری مشتاق صاحب اور صدرِ اجلاس مفتی ہارون ندوی صاحب کے سامنے قرآنِ مجید کی آخری آیات کی تلاوت کر کے زمرۂ حفّاظ میں شمولیت کا شرف حاصل کیا۔ اس مبارک لمحات پر مفتی ہارون صاحب نے دونوں حفاظ کو خصوصی تحائف اور انعامات سے نوازا، اور ان کے اساتذۂ کرام کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں شہر کے ممتاز علماء کرام جن میں مفتی ابوذر ندیم قاسمی، حافظ مختار پٹیل، مولانا جاوید آلےواڈی شامل نے شرکت فرما کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔ناظمِ جلسہ حضرت مولانا عبدالرحمن ملی صاحب نے اختتام پر تمام مہمانانِ گرامی، والدین، اساتذہ، خدام اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآن کے نور سے منور کرے، ان کے والدین کو جزائے خیر دے، اور ان سے دینِ اسلام کی عظیم خدمت لے۔ آمین یا رب العالمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages