src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں آج وقف قانون 2025 کے خلاف خواتین کی تاریخی انسانی زنجیر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 جون، 2025

جلگاؤں میں آج وقف قانون 2025 کے خلاف خواتین کی تاریخی انسانی زنجیر

جلگاؤں میں آج وقف قانون 2025 کے خلاف خواتین کی تاریخی انسانی زنجیر



بارش ہو یا آندھی، احتجاج ہر حال میں ہوگا منتظمین کا عزم۔







جلگاؤں، یکم جون (عقیل خان بیاولی) مرکزی حکومت کے مجوزہ وقف قانون 2025 کے خلاف آج جلگاؤں میں خواتین ایک تاریخی اور پُرامن انسانی زنجیر قائم کریں گی۔ یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی رہنمائی میں "وقف بچاؤ کمیٹی" کے زیرِ اہتمام شام 4 بجے سے 5 بجے تک شیواجی نگر ریلوے پل پر منعقد ہوگا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون ملک بھر کی وقف املاک جن میں مساجد، عیدگاہیں، قبرستانیں اور خانقاہیں شامل ہیں کو قانونی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ احتجاج صرف ایک قانونی مخالفت نہیں بلکہ ملت کو بیدار کرنے کی ایک پُرامن اور باوقار کوشش ہے۔احتجاج میں شریک خواتین کے لیے دو الگ گروپوں میں منظم انتظامات کیے گئے ہیں  رضا کار (والنٹیئرز) مقام پر مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔ کمیٹی نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ خراب موسم، بارش یا کوئی بھی رکاوٹ اس احتجاج کو نہیں روک سکے گی یہ پُرامن مظاہرہ ہر صورت میں جاری رہے گا۔اس پُرامن تحریک میں ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات جیسے مفتی خالد، مولانا عمر ندوی، ڈاکٹر جاوید اور فاروق شیخ سمیت دیگر سرکردہ افراد شریک ہوں گے۔ کمیٹی نے جلگاؤں اور اطراف کی خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک صرف وقف املاک کی حفاظت نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے دینی و ثقافتی ورثے کو بچانے کی ایک اجتماعی کوشش ہے۔یہ احتجاج محض ایک مظاہرہ نہیں، بلکہ ایک عوامی شعور کی بیداری کا سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages