src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ناگپور تشدد معاملہ: ناگپور ہائی کورٹ نے 9/ مسلم ملزمین کی ضمانت منظور کی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 25 جون، 2025

ناگپور تشدد معاملہ: ناگپور ہائی کورٹ نے 9/ مسلم ملزمین کی ضمانت منظور کی


ناگپور تشدد معاملہ: ناگپور ہائی کورٹ نے 9/ مسلم ملزمین کی ضمانت منظور کی



5/ ملزمین کی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے پیروی کی



 






ناگپور25/ جون : گذشتہ مارچ کے مہینہ میں ناگپور شہر کے محل نامی علاقے میں اورنگ زیب کی قبر کو لیکر فرقہ وارانہ فساد برپا ہوگیا تھاجس کے بعد ناگپور پولس نے پانچ مقدمات درج کرتے ہو ئے تقریباً سو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ تین ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے والے پولس کی جانب سے ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کیئے جانے کے باوجود ملزمین کی ضمانتیں سیشن عدالت سے خارج ہوگئی جس کے بعد 9/ ملزمین نے ناگپور سیشن عدالت کے فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ کے روبرو چیلنج کیا تھا جس پر گذشتہ دیڑھ ماہ سے سماعت چل رہی تھی۔ گذشتہ ہفتہ ناگپور ہائی کورٹ کی جسٹس ارمیلا جوشی پھالکے نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسٹس ارمیلا جوشی پھالکے نے آج ضمانت عرضداشتوں پر فیصلہ ظاہر کرتے ہوئے 9/ ملزمین کو راحت دیتے ہو ئے انہیں مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔9 /ملزمین میں سے پانچ ملزمین کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے کی۔ ملزمین محمد اقبال اسماعیل انصاری، محمد ابسار اسماعیل انصاری، محمد اظہار محمد اسماعیل انصاری، محمد اعجاز محمد اسماعیل انصاری،محمد مزمل انصاری کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء نے کی جبکہ ملزمین اشفاق اللہ امین اللہ، محمد راحل، محمد یاسر اور افتخار انصاری نے اپنے مقدمات کی پیروی خود کی۔ایڈوکیٹ ایس پی بھنڈارکر، ایڈوکیٹ آصف قریشی، ایڈوکیٹ اویناس گپتا، ایڈوکیٹ رفیق، ایڈوکیٹ سید عاطب و دیگر وکلاء نے ملزمین کے مقدمات کی ہائی کورٹ میں کامیاب پیروی کی۔ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں ناگپور سیشن عدالت سے خارج ہونے کے بعد ناگپور جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے ممبئی میں ریاستی جمعیۃ علماء کے دفتر میں صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرمولانا حلیم اللہ قاسمی، جنرل سیکریٹری مفتی یوسف، قانونی مشیر ایڈوکیٹ شاہد ندیم و دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے ملزمین کی جیل سے رہائی کے لیئے جمعیۃ علماء مہاراشٹرقانونی امداد کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کوشش کیئے جانے کی گذارش کی تھی۔ صدر ناگپور جمعیۃ علماء قاری صابر، نائب صدر حاجی محمد زاہد انصاری، سیکریٹری عتیق قریشی، خازن شریف انصاری اور ممبر سیف الرحمن و دیگر پر مشتمل موقر وفد نے ریاستی دفتر کا دورہ کرکے ناگپور تشدد مقدمہ میں پولس کی جانب سے کی گئی یک طرفہ کارروائی کی رپورٹ پیش کی تھی۔ناگپور جمعیۃ علما ء کے وفد کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں پہلے مرحلے میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے پانچ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست ناگپور ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج فیصلہ ظاہر کیا گیا۔اس سے قبل پولس تشدد میں شہید ہونے والے عرفان انصاری کی اہلیہ کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے مالی تعاون کیا گیا تھا۔ فی الحال ناگپور سیشن عدالت میں 45/ ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں زیر سماعت ہے،ناگپور ہائی کورٹ کے آج کے فیصلے سے دیگر ملزمین کو بھی ضمانت حاصل کرنے میں مدد ملیگی۔ یکسانیت کی بنیاد پر دیگر ملزمین بھی سیشن عدالت سے ضمانت پر رہائی کی درخواست کرسکتے ہیں۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages