اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں یوگا کا عالمی دن کا انعقادِ
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں میں 21 جون 2025 کو بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا۔ مذکورہ پروگرام اسکول میں اسمبلی کے وقت منعقد کیا گیا ۔ سپروائزر ذاکر بشیر شیخ و برکت شیخ نے طلباء کو یوگا کی اقسام اور یوگا کے مختلف آسن سے متعلق رہنمائی کی۔ طلباء نے جوش و خروش سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار اور دیگر ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ پرنسپل قاضی ضمیر الدین نے پروگرام کے انعقاد کے لیے اسٹاف ممبران اور طلبہ کو مبارکباد دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں