کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یوگا ڈے کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کے تعلیمی ادارہ کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ٢١ جون کو حکومت کی رہنمائی کی مطابق انچارج پرنسپل شاہ ذاکر امان اللہ کی قیادت میں انتہائی سہل انداز میں منعقد ہوا اس موقع پر اسماء شیخ ظہور نے
جسمانی و ذہنی صحت و تندرستی کے لیے ورزش کی اہمیت بتائیں نیز مختلف آسن کی معلومات فراہم کی ۔ شاہ ذاکر نے یوگا کے معنی و مفہوم بتاتے ہوئے سال رواں کا مرکزی مفہوم yoga for one earth,one Health. پر اظہار خیال کیا ۔ مشتاق بہشتی نے تندرستی کے ساتھ صفائی اور آلودگی سے پاک ماحول رکھنے اور پلاسٹک کی اشیاء کم سے کم استعمال کرنے کا عہد دلایا۔ کامیابی کے لیے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں