اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں یوگا دن منایا گیا
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں یوگا دن کے موقع پر رضوانہ مس نے اسکول کے تمام طلباءو طالبات کو یوگا کرایا۔یوگا دن کے اس پروگرام میں تمام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اسی وقت رفعت مس نے سال کے سب سے بڑے دن 21 جون سے متعلق تفصیلی معلومات دی۔ صدر مدرس اسلم خان کے ساتھ ساتھ معاون معلمہ حفیظ النساء شیخ، رفعت بانو،صادق شیخ، سید خورشید علی، شگفتہ شیخ ثمیرہ سید، ناظمہ شیخ رضوانہ شیخ،عائشہ شیخ، امرین شاہ، اسماء شیخ عمران خان اور عرفان خان کی شمولیت رہی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں