ایچ۔جے۔تھیم کالج میں بین الاقوامی یومِ یوگا کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، کے زیر انتظام ایچ۔جے۔تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون، میں نیشنل سروس اسکیم (NSS) کے تحت بین الاقوامی یومِ یوگا کا اہتمام عمل میں آیا۔ آغاز مولانا مزمل الدین ندوی نے قرآن پاک سے کیا۔ صدارت
عبدالکریم سالار نے فرمائی۔ایم۔جے کالج کے ساحل تڑوی نے یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم یوگا کے ذریعے خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر یوسف پٹیل نے بھی زندگی میں یوگا کی اہمیت واضح کی۔صدر عبدالکریم سالار نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ یوگا کرنا نہایت ضروری ہے۔اس موقع پر انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان ڈاکٹر وقار شیخ کے علاوہ اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر تنویر خان کے رسم شکریہ سے اختتام ہوا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں