جنتور میں جمعیۃ علماء ارشد مدنی کی جانب سے تیز ہواؤں سے متاثر افراد میں ریلیف تقسیم
پربھنی 2؍ جون جمعیۃ علماء ضلع پربھنی ارشد مدنی کی جانبسے گزشتہ کل کو المنڈ فنکشن ہال میں زیر صدرات حضرت مولانا مفتی مرزا کلیم بیگ صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ منعقد ہوئی جس میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ممبئی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور حافظ عارف انصاری آفس سکریٹری ممبئی، حافظ مولانا عیسیٰ خان کاشفی، حافظ عبد العظیم صاحب شہر صدر اورنگ آباد ،مولانا شاہد اشاعتی ،حافظ سید عیسیٰ پربھنی، مولانا عبدالوہاب صاحب ہنگولی ،حافظ عبید فیضی، حافظ افسر صاحب ہنگولی ،حافظ عبد التواب ہنگولی، ڈاکٹر عرفان آغایٔ پٹیل قاضی، واصف الدین صدیقی، آصف علی خان پٹھان ،جاوید قریشی وغیرہ شریک رہے ۔
حافظ عبدالمعبود کی قرأت سے نشست کا آغاز ہوا۔ مولانا یونس طیبی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا، تمہیدی کلمات قاری عبدالرشید حمیدی نایٔب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے پیش کۓ، جس میں جمعیۃ علماء کا تاریخی پس منظر اور خدمت خلق میں جمعیۃ علماء کا کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کے بعد پی ایس آئی جادھو نے جمعیۃ علماء کے اس کام کی خوب سراہنا کی ،آصف علی خان ڈاکٹر عرفان آغایٔ پٹیل حافظ عبد العظیم مولانا عیسیٰ خان کاشفی مولانا شاہد اشاعتی نے بھی مخاطب کیا۔
بعدہ مقرر خصوصی مفتی حفیظ اللہ قاسمی صاحب نے تفصیلی خطاب میں کہا کہ خدمت خلق اللہ والوں کی جماعت جمعیۃ علماء کا شیوہ رہا ہے یہ جماعت اللہ کے بندوں سے لیتی ہے اور دوسرے ہاتھ سے اللہ کے محتاج بندوں میں دیتی ہے جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کا یہ عمل قابل تقلید وقابل عمل ہے۔
اخیر میں صدرِ اجلاس مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند گزشتہ سوسال سے خدمت خلق کرتی آرہی ہے لہذا ضلع پربھنی جمعیۃ کا یہ عمل قابل ستائش ہے ۔
اخیر میں حافظ عارف انصاری صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ شہر جنتور میں تیز ہوایٔیں چلی جس میں زمزم کالونی اعظم کالونی عیدگاہ شمس الدین علاقہ میواتی محلہ بہت زیادہ متاثر لوگوں کے گھروں کے ٹین اور سایہ ہوا کے ساتھ اڑگۓ بہت سے غریب غرباء پریشان ہوۓ جس کا سروے جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کے صدر قاری عبدالرشید حمیدی اور مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی کے حکم پر شہر یونٹ نے کیا اور 35/ سے چالیس لوگوں کو منتخب کیا اور آج مہمانان عظام کے ہاتھوں ٹین/انگل لوہا وغیرہ سے متاثرین میں امداد تقسیم کی گئی۔
نظامت کے فرائض مفتی مصدق اشاعتی نے انجام دیے جبکہ شکریہ مولانا غلام رسول بیتی نے ادا کیا، اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا عبدالمعبود حافظ عبدالمجیر لاڈلے مولانا سلمان ملی مفتی عبدالاحد کاشفی شیخ مستقیم شیخ شکیل ببلو ریاض چاوش سید داؤد وغیرہ نے جدوجھد کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں