وقف ترمیمی بل واپس ہونے تک مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران حالیہ مشورے و تجاویز سختی کے ساتھ ائمہ کرام وغیرہ شخصیات پر لاگو کریں
بورڈ کے بروقت احتجاجی فیصلے کو ماننا ہماری اولین مذہبی و ملی ذمہ داری ہوگی
✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں
الحمد للہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قیام کا مقصد ہی ملک میں رہنے بسنے والے تمام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سیکولر ذہنیت رکھنے والے برادران وطن کو ساتھ لے کر ملک کے امن و امان کو فروغ دینے کے لیے آپس میں متحد کرنا تا کہ تمام مسلمان اپنے دین وشریعت پر آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں. گذشتہ دنوں حکومت وقت نے وقف ترمیمی بل زبردستی پاس کروا کر مسلمانوں پر تھوپنے اور منوانے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے جس سے کھلم کھلا مسلم دشمنی کی بو جھلک رہی ہے اور وقف کی املاک کو مسلمانوں کے ہاتھ سے چھیننے کی کوشش جاری ہے. ایسے وقت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران نے اول دن سے عہد کر لیا ہے کہ ہم خود بھی اور تمام مسلمانوں کے ساتھ سیکولر غیر مسلم شخصیات کو ساتھ لے کر ہر قسم کے پر امن احتجاج کرتے رہیں گے جب تک حکومت وقت اس ترمیمی بل کالے قانون کو واپس نہیں لیتی ..... اسی پس منظر میں تاریخی شہر مالیگاؤں میں ایک مشاورتی کمیٹی کا اعلان کیا گیا.. مگر حالات کے پیش نظر گذشتہ روز اچانک 18 اپریل کو جمعہ کی نماز کے لیے آتے وقت احتجاجاً اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کر ہر شخص مسجد آئے اور جو گائیڈ لائن تجاویز بورڈ کی جانب سے ارسال کی گئی ہے ائمہ کرام وغیرہ شخصیات عوام کے سامنے جمعہ کی نماز سے پہلے بیان فرما دیں... مگر افسوس ہمارے ہی شہر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ بورڈ کے امیر کی اطاعت کرنے کے بجائے اپنی منطق جھاڑنا شروع ہو گیا اور آخر کار بروقت احتجاج کافی پر امن اور کامیابی سے ہمکنار ہو گی.....
اب ان لوگوں کو خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے جو پرامن احتجاج میں شامل ہونے کے بجائے امیر کی اطاعت سے محروم رہ گئے، کچھ لوگوں نے غیر مسلم کی ناراضگی کو سامنے رکھتے ہوئے امیر کی اطاعت کو درکنار کردیا اور افسوس اس بات کا ہے کہ آج بھی جمعہ کے بیان میں وقف ترمیمی بل احتجاج کے تعلق سے نہ ہی عوام کے سامنے بات رکھی گئی اور نہ ہی بعض ائمہ کرام نے ضروری سمجھا آخر کیا وجہ ہے .؟؟؟ حالانکہ وقت بھی زیادہ گذر گیا ہے بہت دیر ہو چکی ہے اس لیے قربانی زیادہ دینا پڑے گی چندہ حاصل کرنے کے لیے علماء کرام کا استحصال کیا جا رہا ہے کچھ چندوں کے لیے چپلوں کے پاس بیٹھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے. ہم اگر اب بھی بیدار نہیں ہوئے تو اللہ نہ ک ہمیں لاشیں اٹھانے پر مجبور ہونا پڑے گا
اللہ تعالیٰ ہر طریقے سے ہماری حفاظت اور مدد فرمائے
ہمارے اندر پھر سے اتحاد و اتفاق کا معاملہ فرمائے
اے اللہ حکومت وقت کے تمام ناپاک عزائم کو ملیامیٹ فرما. آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں