وقف بچاؤ سمیتی جلگاؤں کی طرف سے مرشد آباد اور نیمچ واقعات کی شدید مذمت
مرحومین کے لواحقین کے لیے معاوضے کا مطالبہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ دہلی سے منسلک جلگاؤں وقف بچاؤ سمیتی نے مغربی بنگال کے مرشد آباد میں وقف مخالف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت اور مدھیہ پردیش کے نیمچ حادثے میں جین مذہبی رہنماؤں پر بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
ضلع کلکٹر کے ذریعے صدر کو میمورنڈم
وقف بچاؤ سمیتی جلگاؤں نے ان دونوں واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر جلگاؤں کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور مرشد آباد کے تینوں متوفی نوجوانوں کے اہل خانہ کو 25-25 لاکھ روپے معاوضہ، ان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری اور دونوں واقعات کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی بنانے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ میمورنڈم مفتی خالد و مفتی رمیض نے ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر گجیندر پاٹولے کو سونپا۔
وقف بچاؤ سمیتی کے اراکین موجود تھے
سمیتی کے مفتی خالد، مفتی رمیض، مولانا عمر، مولانا رحیم پٹیل، مولانا وسیم پٹیل، مولانا قاسم، فاروق مولانا ساجد، فاروق شیخ، متین پٹیل، انیس شاہ، مظہر پٹھان، انور خان، رضوان باغبان، عمران شیخ، نجم الدین شیخ، شیخ فاروق لقمان وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں