src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اے پی سی آر جلگاؤں نے کی سنجے نروپم شیوسینا لیڈر(شندے گروپ)کی شرانگیزی کے خلاف شکایت درج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 اپریل، 2025

اے پی سی آر جلگاؤں نے کی سنجے نروپم شیوسینا لیڈر(شندے گروپ)کی شرانگیزی کے خلاف شکایت درج

 اے پی سی آر جلگاؤں نے   کی سنجے نروپم شیوسینا لیڈر (شندے گروپ) کی شرانگیزی کے خلاف شکایت درج 






جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)، 16 اپریل 2025: شہری حقوق کے تحفظ میں کارفرما تنظیم" ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس" (جلگاؤں شاخ ) نے شیو سینا (شندے گروپ) کے لیڈر سنجے نروپم کے ایک بیان پر سخت اعتراض کیا ہے۔اے پی سی آر نے  پولس انسپکٹر ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن جلگاؤں کو  تحریری شکایت دی-جس میں سنجے پر مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور  سماج میں دشمنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے- 

 شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنجے نروپم نے " وقف ترميمی بل 2024" کے خلاف احتجاج کرنے والو کو  نپٹنے کی دھمکی دی ۔" APCR نے اس بیان کو "انتہائی خطرناک" اور "اقلیتی برادریوں کو دہشت گرد" ٹھہرانے والا قرار دیاـ اس بیان سے مذہبی جذبات مجروح ہو تے ہیں اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

اپنی شکایت میں، تنظیم نے انڈین کوڈ آف جسٹس (بی این ایس) 2023، یو اے پی اے کی کئی دفعات کا حوالہ دیا، جس میں مذہبی یا سماجی برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا، جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا، معاشرے میں خوف یا تناؤ پھیلانا اور انتہا پسندانہ خیالات کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے سنجے نروپم کے خلاف بی این ایس  کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی گزارش کی ہے۔

 ساتھ ہی پولیس سے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر حافظ خان صدر، عارف دیشمکھ و دیگر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages