src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے وفد کی مسجد بم بلاسٹ کے سلسلہ میں نائب وزیرِاعلٰی سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 2 اپریل، 2025

جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے وفد کی مسجد بم بلاسٹ کے سلسلہ میں نائب وزیرِاعلٰی سے ملاقات


جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے وفد کی مسجد بم بلاسٹ کے سلسلہ میں نائب وزیرِاعلٰی سے ملاقات







بیڑ  2؍ اپریل مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور ضلع بیڑ کے پالَک منتری جناب اجیت پوار صاحب کی بیڑ آمد ہوئی۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء(الف) ضلع بیڑ کے وفد نے حافظ ذاکر صاحب صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی اور جناب اجیت پوار صاحب سے 4؍ باتوں کا مطالبہ کیا۔
اردھا مسلہ مسجد بلاسٹ کی جانچ اعلی افسران کے ذریعہ کرائی جائے۔خاطیوں پر UAPA کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ بلاسٹ معاملہ کے ماسٹر مائنڈ کو جلد از جلد تلاش کرکے گرفتار کیا جائے۔ مساجد،قبرستان اور درگاہوں کی حد بندی کی جائے۔
مذکورہ مطالبات تحریری شکل میں کئے گئے، نائب وزیر اعلی نے غور و غوض کرکے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مساجد وغیرہ کی حد بندی کے مطالبہ کو فوراً عمل میں لانے کا حکم جاری کیا۔
وفد میں ضلع جنرل سیکریٹری مفتی سلیم صاحب قاسمی، ضلع رکن عاملہ مولانا عبدالباقی صاحب حسامی، مولانا ذاکر صاحب اشاعتی، جناب شہنشاہ صاحب،منجلے گاؤں جمعیۃ کے ذمہ دار جناب مزمل پٹیل صاحب اور اردھا مسلہ کے مقامی علماء و عوام میں سے مفتی ابو طالب صاحب، حافظ ارشاد صاحب، جناب عبدالرشید صاحب، جناب شفیق صاحب، جناب مظہر صاحب وغیرہ شامل تھے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages