src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ویشالی کی بیٹی ثانیہ شفق نے بہار بورڈ انٹر آرٹس (بارہویں) میں کامیابی کا پرچم لہرایا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 مارچ، 2025

ویشالی کی بیٹی ثانیہ شفق نے بہار بورڈ انٹر آرٹس (بارہویں) میں کامیابی کا پرچم لہرایا

 ویشالی کی بیٹی ثانیہ شفق نے بہار بورڈ انٹر آرٹس (بارہویں) میں کامیابی کا پرچم لہرایا




ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ثانیہ شفق کو انٹر آرٹس (بارہویں) میں کامیابی پر مبارکبادی و دعائیہ نشست کا انعقاد







پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 26 /مارچ 2025 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم ) ثانیہ شفق ساکن مجھولی ضلع ویشالی بہار نے انٹر آرٹس میں امتیازی نمبر سے کامیابی حاصل کر کے ریاست بہار میں چھٹا اور ضلع ویشالی میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ ثانیہ شفق  نے 467نمبر حاصل کرکے یہ کارہائے نمایاں انجام دیا ہے، ثانیہ شفق چک غلام الدین ہائی اسکول بیلسر ویشالی کی طالبہ ہیں ، انہوں نے محض اساتذۂ کرام کی نگرانی اور ذاتی مطالعہ کے ذریعہ اس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ  ہے کہ ان کے والد ذوالفقار علی خان خود اسی ادارہ میں انگریزی کے استاذ ہیں، 

اس موقع پر  ضیائے حق فاؤنڈیشن میں ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں قوم وملت کے تمام بچوں کی کامیابی اور اچھے مستقبل کے لئے دعا کی گئ،اور اظہار خیال کیا گیا، 

 محمد ضیاء العظیم اردو معلم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ شفق چک غلام الدین ہائی اسکول  کی ہونہار طالبہ ہیں، انہوں نے جہد مسلسل کے ساتھ یہ کارہائے نمایاں انجام دیا ہے، یقیناً ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، ہم ان کے حق میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے مستقبل کو تابناک بنائے ۔

ذوالفقار علی خان انگریزی معلم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو زندگی کی یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو، میں بحیثیت والد اور استاذ ان تمام والدین، اساتذۂ کرام، اور گارجین وسرپرست کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبہ وطالبات کی بھر پور رہنمائی کی جن  کاوشوں کی بنا پر ایک اچھا نتیجہ ابھر کر سامنے آیا ۔ محترم انیل کمار ہندی استاذ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ شفق ایک ہونہار طالبہ ہے جس نے ویشالی ضلع کا نام روشن کرکے ہم سبھوں کو ایک عظیم اور نایاب تحفہ دیا ہے، میں بحیثیت استاذ ایسے شاگردہ پر فخر محسوس کرتا ہوں، ڈاکٹر امریندر کمار صدر مدرس نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی کے طلبہ وطالبات نے ہمیشہ عمدہ اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور ثانیہ شفق نے اس روایت کو برقرار رکھا، ہم ان کے والدین سمیت تمام اساتذہ کرام کو مبارکبادی پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر صالحہ صدیقی چیئر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن نے خصوصی طور پر ثانیہ شفق اور عمومی طور پر ان تمام طلبہ وطالبات کو مبارکبادی پیش کی جنہوں نے اساتذہ کی نگرانی اور ان کی رہنمائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، موصوفہ نے کہا کہ اس دفعہ کا نتیجہ اس بات کی علامت ہے کہ قوم وملت کے طلبہ وطالبات تعلیمی میدان میں بیدار ہورہے ہیں جو اچھے مستقبل کی علامت ہے، میں دعا گو ہوں کہ رب العالمین انہیں مزید کامیاب وکامران بنائے ۔ مولانا محمد عظیم الدین رحمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً تعلیم اچھی سیرت سازی اور تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔علم ایک روشن چراغ ہے جو انسان کو عمل کی منزل تک پہنچاتا ہے، 

سماج ومعاشرہ میں اگر ایک بھی فرد کامیاب ہوتا ہے تو اس کا سہرا پورے سماج ومعاشرہ کے سر باندھا جاتا ہے، یقیناً یہ کامیابی صرف ان بچوں اور ان کے والدین کی نہیں بلکہ پورے سماج ومعاشرہ کی کامیابی ہے،  تمام اساتذہ گارجین وسرپرست، طلبہ وطالبات قابل رشک ہیں جو تعلیم وتربیت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔

مبارکبادی پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر نسرین بانو، روپیش کمار، ستروگھن رام،ابھے کمار، روپم کماری، رشمی رانی، ناہید پروین، مولانا محمد عظیم الدین رحمانی،  فاطمہ خان، عفان ضیاء، زیب النساء، عفیفہ فاطمہ، ازرہ فردوس کا نام مذکور ہے۔

واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن ایک سماجی ،فلاحی اور ادبی تنظیم ہے جو دیگر ادبی خدمات میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہے، ٹرسٹ قوم وملت کے طلبہ وطالبات کی تعلیمی میدان میں بھر پور رہنمائی کرتی ہے، ساتھ ساتھ ان شعراء وادباء، صحافی، قلمکار کو تلاش کرتی ہے جو ایک اچھے فنکار ہونے کے باوجود بھی دنیائے ادب انہیں نظر انداز کرتی ہے اور وہ گمنامی کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، انہیں تلاش کرکے ان کے علوم وفنون سے دنیائے ادب کو متعارف کراتی ہے ،  مذکورہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر پٹنہ  کے قلب میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ پھلواری شریف میں ایک ادارہ بھی چل رہا ہے جہاں  بچے بچیاں اپنی علمی وادبی پیاس بجھا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages