ایک رکعت میں ختمِ قرآن!!
اس خوبرو شامی نوجوان نے ایک ہی رکعت میں قرآن کریم مکمل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ یہ مسلسل 7 گھنٹے کھڑے ہو کر رات بھر تلاوت کرتا رہا۔ حلب سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن نے پہلے بھی یہ کوشش کی تھی۔ مگر 15 پاروں کے بعد اس کی ٹانگوں نے جواب دے دیا تھا۔ مگر اس نے ہمت نہیں ہاری اور بالآخر اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوگیا۔ عبدالرحمن کی عمر 20 سال ہے۔ تعلق حلب سے لیکن وہ ترکیا میں مولانا رومؒ کے شہر قونیا میں مقیم ہے۔ اس نے قیام اللیل کی نماز میں ایک رکعت میں پورا قرآن مکمل کیا اور 60 حزب، 240 ربع اور 6236 آیات کی تلاوت کی۔ اس کا کہنا ہے کہ میری تلاوت نماز کی روح سے خالی نہیں تھی اور یہ صرف الفاظ کا تکرار نہیں تھا، بلکہ یہ مکمل دھیان اور شعور کے ساتھ کی گئی تلاوت تھی۔ عبد الرحمن نے کہا "میں ہمیشہ سنتا تھا کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ رات کی نماز ایک رکعت میں پڑھتے تھے اور یہی بات میرے ذہن میں آئی اور میرے خواب اور اس خیال کا آغاز ہوا۔" عبد الرحمن قونیا کی سلجوق یونیورسٹی میں نفسیات کے دوسری سال کا طالب علم ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے پہلے بھی اس خواب کو پورا کرنے کی کوشش کی تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں