مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل، پونے - اساتذہ اہلیت اور ذہانت ٹیسٹ (TAIT) امتحان -۲۰۲٥
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) کمیشنر مہاراشٹر اسٹیٹ ایکزامینیش کونسل پونہ نے ٢١ مارچ ٢٠٢٥ کی اپنی پریس نوٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ مہاراشٹر ریاست کے تمام مقامی خود مختار اداروں اور نجی انتظامیہ کے اسکولوں میں خالی اسامیوں کی کمپیوٹرائزڈ بھرتی کے لیے اساتذہ اہلیت اور ذہانت ٹیسٹ (TAIT) - ۲۰۲۵ کا آن لائن امتحان مئی اور جون ۲۰۲۵ میں منعقد کرنےکامنصوبہ بنایا گیا ہے۔ لہٰذا، اہل امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس امتحان کے لیے وقت سے پہلے تیاری کر لیں۔ امتحان سے متعلق تفصیلی معلومات مہاراشٹر اسٹیٹ ایکزامینیشن کونسل کی ویب سائٹ www.mscpune.in پر بروقت شائع کی جائیں گی۔ تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواست ہے کہ وقتاً فوقتاً اس ویب سائٹ کا دورہ کریں -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں