وقف بل کے خلاف آج ضلع جلگاؤں کلکٹر آفس کے باہر احتجاج۔۔۔ شامل ہونے کی اپیل
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) وقف بورڈ کو لے کر قومی سطح پر جس طرح سے مسلم طبقہ کا غصہ اور ردعمل چل رہا ہے، اسی کی حمایت میں آج 17 مارچ بروز پیر کو جلگاؤں ضلع کلکٹر آفس کے باہر وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف، جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا کے زیر اہتمام دوپہر 12 بجے سے 1 بجے تک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ہے شہر اور مضافات میں رہنے والی عوام وقت مقررہ پر احتجاج میں پہنچے گرمی اور روزہ داروں کا خیال رکھیں۔ یہ احتجاج اس لۓ ضروری ہے کہ حکومت کا ضدی رویہ کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو نظر انداز کر کے ان کے لئے ایسا قانون نافذ کرنے کی کوشش کرنے جا رہی ہے، جو وقف کے تصور کے بالکل خلاف ہے اور وقف املاک کو یہ تباہ کر دے گا ایسا خدشہ ہے اس لۓ
ہمارا یہ احتجاج آئین اور ملک کے قوانین کے ذریعہ دی گئی آزادی اظہار رائے کے مطابق ہوگا، ایکتا سنگھٹنا مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور حکومت کے جارحانہ رویے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔
اپیل کنندہ
*ایکتا سنگٹھنا، جلگاؤں*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں