غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلگاؤں ،بھساول میں رمضان راشن کٹ کی تقسیم مکمل۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں بھساول دعوتِ اسلامی ہند کے فلاحی شعبہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کے زیر اہتمام پورے ملک میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کا بابرکت پروگرام شروع ہے اس مہم کے تحت جلگاؤں اور بھوساول میں 100 سے زیادہ راشن کٹس مستحق خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ ہر راشن پیکیج میں روزمرہ استعمال کی بنیادی غذائی اشیاء شامل تھیں، جو ایک خاندان کے لیے پورے ماہ رمضان المبارک کے دوران کافی ہےGNRF جلگاؤں ضلع سپر وایزر رفیق روشن قادری نے
تمام عطیہ دہندگان، رضاکاروں اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس بابرکت مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جن کی کاوشوں کی بدولت سینکڑوں خاندان رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی ہند کے ضلع صدر زبیر عطاری نے کہا کہ
ہماری تنظیم آئندہ بھی اس قسم کے فلاحی کام جاری رکھے گی۔ ہم تمام افراد سے دعا اور تعاون کی درخواست کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں مزید ضرورت مندوں تک یہ امداد پہنچائی جا سکے۔
اس کام کو کامیاب بنانے میں جلگاؤں شہر ذمہ داران وسیم عطاری، مولانا ذوالفقار مصباحی، سیّد صابر منیا, اظہر قادری، یوسف خان، خالد عطاری،حافظ قاسم عطاری،جہانگیر شیخ،فرید شیخ،شعیب عطا ری، حاجی تنویر نے بھرپور کوشش کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں