src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 4 مارچ، 2025

 

اورنگ زیب اسٹیٹس معاملہ : مسجد کو نقصان پہنچانے اور پولس کے ساتھ زدکوب کرنے والے بیس شرپسند گرفتار



مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پولس کی بروقت کاروائی کی سراہنا کی









ولہے(رائے گڑھ تعلقہ) 4/ مارچ: مہاراشٹر کے رائے گڑھ تعلقہ کے ساکھر نامی مقام پر نابالغ مسلم لڑکے کے ذریعہ مبینہ طور پر اورنگ زیب کی تصویرواٹس اپ پر اسٹیٹس رکھنے کے بعدشرپسندوں کی جانب سے مسجد کو نقصان پہچانے اور پولس عملے کے ساتھ زدوکوب نیز پولس کی گاڑی پر پتھراؤ کے الزامات کے تحت پونے (دیہات) پولس نے تیس شر پسندوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا ہے جس میں سے بیس ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔
گرفتار شدہ ملزمین کے نام وشال جگن کامٹے،یوگیش پانڈورنگ، امیش پانڈو رنگ، سنجے ہنومنت، تانا جی دنکر، ولاس بورگے،ابھیشک ماروتی، آکاش ماروتی، امیت سنیل، امیت باڑو، پروین وٹھل،انیکیت ہنومنت، پرمود رینشو،ٹیلو والگوڑے،راجو دھرپڑے،بھرت رام چندر، اکشے پسئے،امیت شرکے، سمیر شندے،دیپ دام گڑو،یوگیش کشور، اویناس بھوسلے، کرن کالورام، نویندر پھنسے،امیش ملسرے، دھننجے رینشو، ششانت رنجانے، یوگیش کشور رنجانے اور نتن ولگوڑے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملے کی تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
گذشتہ کل ہی اس تعلق سے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پونے دیہات پولس سے مسجد کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پونے دیہات سپرنٹنڈنٹ آف پولس پنکج دیشمکھ سے مسجد کو نقصان پہنچانے اور علاقے کا امن خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر دج کرتے ہوئے انہیں فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے بیس ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
مسجدکو نقصا ن پہنچانے والے شرپسندوں کی گرفتاری کا مولانا حلیم اللہ قاسمی نے خیر مقدم کیا ہے اور علاقے میں امن برقرار رکھنے میں پولس کی بروقت کارروائی کی ستائش کی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages