شاہو مہاراج کمپلیکس کی دعوت افطار اتحاد کی پیامبر ہے۔
جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) قدیم شہر میں ہندو مسلم اتحاد کی علامت سمجھے جانے والے علاقے شاہو مہاراج شاپنگ کمپلیکس میں حسب روایت دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان خصوصی میں سٹی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اشوک نکھاتے، سنی جامع مسجد ٹرسٹ کے صدر سید ایاز علی، مشتاق کریمی سر، شیواجی مڑیک،الپ سنکھیانک کے جہانگیر خان ایڈوکیٹ بھوکریکر، ریاض شیخ تھے۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر عبدالکریم سالار بطور صدر موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں موصوف نے روزے کی وجوہات و فضیلت سے متعلق اظہار خیال کیا ساتھ ہی افطار پارٹیوں کے ذریعے قومی یکجہتی کو کیسے فروغ دیاجا سکتا ہے اس سے متعلق بھی رہنمائی کی۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر اشوک نکھاتے نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے معاشرے میں خیر سگالی اور بھائی چارے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ تو سید ایاز علی نے پیغام دیا کہ آج کے متعصب اور فرقہ پرست ماحول میں افطار پارٹیاں معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس موقع پر ہندو مسلم کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں موجودتھے کامیابی کے لیے اشفاق شیخ، مشتاق بہشتی سر، تیجس دیپورہ، شیلیندر وانکھیڑے، مشتاق شیخ، ستیش پاٹل، دھرمیندر وانکھیڑے، کلیم کاکر فاروق شیخ، محسن بہشتی جاوید خان وغیرہ نے محنت کی۔ تو نظامت ضیاء باغبا ن نے کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں