src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں مہاراشٹر اسپیشل پبلک سیفٹی ایکٹ کی سخت مخالفت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 20 مارچ، 2025

جلگاؤں میں مہاراشٹر اسپیشل پبلک سیفٹی ایکٹ کی سخت مخالفت

 جلگاؤں میں مہاراشٹر اسپیشل پبلک سیفٹی ایکٹ کی سخت مخالفت

 


 ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے قانون ساز سیکریٹریٹ میں 43 تنظیموں کے  اعتراضات 







جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ایکتا سنگھٹنا جلگاؤں کی قیادت میں مہاراشٹر اسپیشل پبلک سیفٹی ایکٹ بل پر 18 اعتراضات درج کیے گئے ہیں حکومت مہاراشٹر ایک نیا قانون لانے کی کوشش کر رہی ہے اور یکم اپریل 2025 تک اعتراضات اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

  *مہاراشٹر اسپیشل پبلک سیفٹی ایکٹ کیا ہے* 

 حکومت مہاراشٹر کا بجٹ سیشن  25 مارچ سے شروع ہونا ہے اور اس سیشن میں ہی اسمبلی نے مہاراشٹر خصوصی پبلک سیفٹی بل 2024 کو منظور کرنے کے لیے عوام سے اعتراضات، آراء اور تجاویز طلب کی ہیں۔ نامدار چندر شیکھر باونکولے کو مذکورہ بل کے لیے کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور اس کے بعد سکریٹری مہاراشٹر حکومت کو جیندرا جی نے اعتراضات پیش کیے ہیں۔  شہر اور ضلع کی 43  سماجی فلاحی تنظیموں کے ذریعے ایکتا  سنگھٹنا نے  اس بل پر جلگاؤں ضلع کلکٹر کی معرفت اعتراضات اور تجاویز پیش کی ہیں۔  مذکورہ بل جمہوری اقدار کے خلاف ہے: فاروق شیخ* 

  اگرچہ اس ایکٹ کا نام مہاراشٹر اسپیشل پبلک سیفٹی ایکٹ ہے لیکن اسے عوام کے حق میں نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ بل کچھ بنیادی جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ حکومت  سرگرمیوں کی بنیاد پر کسی بھی تنظیم کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے، اس بل میں غیر قانونی تنظیموں سے متعلق چار اہم جرائم کا بھی ذکر کیا گیا ہے: یہ تمام جرائم قابل گرفت ہیں اور اس میں 2 سے 7 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز کی گئی ہے۔یہ قانون  حکمران انتظامیہ کو بہت زیادہ اختیارات دے کر شہریوں کے حقوق کو پامال کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔

  *ریاست مہاراشٹر کو اس قانون کی ضرورت نہیں ہے*

 ایم ایس پی ایس بل کو نئے پبلک سیفٹی بل کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، جبکہ تعزیرات ہند کے موجودہ قوانین بشمول غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او) بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں۔

  *یہ تنظیمیں بل کی مخالفت کر رہی ہیں*

  جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا کے اراکین سمیت درج ذیل تنظیموں نے اس بل کی مخالفت کا اظہار کیا ہے،  ایکتا سنگھٹنا کے صدر مفتی خالد، جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ، کل جماعتی تنظیم کے صدر سید چاند، ایم پی جے کے صدر عارف دیشمکھ، ملک فاؤنڈیشن کے صدر ندیم ملک، حفاظ فاؤنڈیشن کے  صدر، حافظ عبدالرحیم مسلم قبرستان ٹرسٹ کے سابق سکریٹری انیس شاہ، ایم کیو فاؤنڈیشن کے صدر محمد فضل، جماعت اسلامی کے سہیل امیر، ایس آئی او کے شاہ، گلوبل میڈیا کے متین پٹیل، را کا پا اقلیتی صدر مظہر پٹھان، کانگریس اقلیتی صدر امجد پٹھان،پرہار کے یوسف خان سلیم انعامدار،انور خان ایڈوکیٹ عامر شیخ ،جامنیر کے جاوید اقبال ،ادریس خان محسن کھاٹک،عزیز باری،ایوب خان عثمان خان اشفاق پنجاری،دانش شیخ وغیرہ کے دستخط ہیں۔یہ میمورنڈم ایڈیشنل کلیکٹر راجیندر پٹولے کو دیا گیا جس پر موصوف نے مناسب کارروائی کے لئے ریاستی حکومت کو پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages