تیز رفتار ڈمپر ٹرک سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق تو دوسرا شدید زخمی
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)شہر کے قریب واقع ارونامائی کالج آف فارمسی کے بی فارمسی فائنل ائیر کے دو طالب علم تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی زد میں آجانے سے ایک موقع واردات پر ہی جاں بحق ہوگیا تو دوسرے طالب علم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کیا گیا۔ جلگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ متوفی نوجوان کی شناخت فیصل مشتاق پٹیل عمر ٢٠ سال ساکن شیرا چوک ماسٹر کالونی مہرون جلگاؤں کے طور پر کی گئ ۔اسی کے ساتھ واثق یوسف خان عمر ٢٠ سال ساکن ماسٹر کالونی علاقہ مہرون جلگاؤں شدید زخمی حالت میں ہے فیصل پٹیل اپنے والدین اور بڑے ابو ذاھد پٹیل صدر مدرس ملت ہائی اسکول پہور تعلقہ جامنیر ان دونوں خاندانوں کا واحد چشم چراغ تھا جو بی فارمسی کے آخری سال کا طالب علم تھا معمول کےمطابق بہ روز ہفتہ ١ مارچ کی صبح دس بجے کے قریب فیصل اپنے دوست واثق خان کے ہمراہ گھر سے کالج کی طرف مموراباد روڈ کی طرف نکلے اس وقت جلگاؤں مموراباد کے درمیان سڑک پر گزر رہے اینٹوں سے لدے ڈمپر ٹرک نمبر ایم ایچ ١٣ اے این ٤٤٤٥ نے اسے سامنے سے زور سے ٹکر ماردی اس خوف ناک حادثے میں فیصل پٹیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تو اس کا دوسرا ساتھی واثق خان شدید زخمی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رشتہ داران سماجی کارکنان اور کالج اسٹوڈنٹس گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال پہنچ گۓ دریں اثناء دو بھائیوں کے خاندان میں اکلوتا چشم چراغ ہونے سے اہل خانہ میں شدید غم وغصہ کا ماحول نظر آرہا ہے ۔ مزید تحقیقات تعلقہ پولس اسٹیشن کی معرفت جاری ہے۔ پٹیل کی موت سے سماج مستقبل کے فارماسسٹ سے محروم ہوگیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں