مولانا عمر جمالی کے دو صاحبزادگان کو تراویح میں کلام پاک سنانے کی سعادت۔
مالیگاؤں۔رمضان المبارک کے مبارک ایام ایک بار پھر ہماری زندگی میں اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے نصیب ہوئے ہیں۔۔
اب ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس ماہ مبارک کے مبارک ایام کی قدر کرتے ہوئے گزاریں۔
کیا پتہ آنے والا رمضان المبارک ہماری زندگی میں رہتا ہے یا نہیں۔۔
روزآنہ فرض نماز کی پابندی کے ساتھ کلام پاک پڑھنے کا معمول بنالیں۔ سرور کونین تاجدار مدینہ رسول عربی پیغمبر اسلام ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر کلام پاک اُتار اگیا۔
خوش نصیب ہیں۔ وہ حفاظ کرام جن کے سینوں میں کلام پاک محفوظ ہے۔
نئے حفاظ کرام کو تراویح میں کلام پاک سنانے کا موقع فراہم کرنے والوں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔۔کہ وہ حفاظ کرام کی رہنمائی میں نئے حفاظ کرام کو بھی موقع دے رہیں ہیں ۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا مسرت ہو رہی کہ دارالعلوم یتیم خانہ کے بانی و ناظم مولانا عمر جمالی صاحب کے دو صاحبزادگان عرفات عمر جمالی اور عبداللہ عمر جمالی صاحبان مدرسہ اشاعت القران مسجد سلامت اللہ مالیگاؤں میں تعلیم حاصل کر رہیں ہیں ۔
مفتی شعیب صاحب کی سرپرستی میں تراویح میں کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کر رہیں ہیں ۔
ہم دعا گوں ہیں کہ اللہ پاک مولانا عمر جمالی صاحب کے دونوں صاحبزادگان کو ان کے والد صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ۔ مکمل تکمیل قرآن پاک حفظ کرنے کا موقع جلد عنایت فرمائے ۔(آمین)
آپ کی دعاؤں کے طالب۔
محمد رمضان کاتب ( موتی تالاب)
شمس الدین بھائی ,وسیم کتابی (سٹی بک ڈپو) حاجی شاہد انجم (ثناء بک ڈپو) حافظ ریحان، حافظ عبد الملک ( امام صاحب مکہ مسجد۔مالیگاؤں) جلیل للے (زندوں کا پکارا) مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں