کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں عالمی یوم خواتین کا انعقاد
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کے کے اردو گرلز ہائی سکول و جونیئر کالج میں پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی زیر صدارت "عالمی یوم خواتین" منایا گیا، اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کارناموں اور رہنمائی کے بارے میں بتایا، آپ ﷺ نے خواتین کو مساوی درجہ سب سے پہلے عطا کیا۔ ساتھ ہی اسلام نے دۓ حقوق و اختیارات و درجہ کے ساتھ تحفظ نسواں کے عملی قدامات کو واضع کیا ۔ اس دوران خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے آئینی اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔طالبات الفیہ رؤف ، عربیہ محمد عمران اور نکہت ناز نے خواتین کی برتری کے بارے میں اظہار خیال کیا، ام کلثوم نے ماں عنوان سے نظم پیش کی۔ اسی طرح طالبات نے حجاب کی اہمیت پر بھی پر اثر نظم پیش کی۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے نازیہ شیخ اور سید رضوانہ نے محنت کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں