src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> غوثیہ اکیڈمی ممبئی خدمت خلق میں مصروف ادارہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 مارچ، 2025

غوثیہ اکیڈمی ممبئی خدمت خلق میں مصروف ادارہ

 غوثیہ اکیڈمی ممبئی خدمت خلق میں مصروف ادارہ




ممبئی (عقیل خان بیاولی)  غوثیہ اکیڈمی ممبئی  الحمدللہ ثم الحمدللہ گزشتہ ربع صدی یعنی ٢٥ سالوں سے خدمت خلق  کے کاموں میں مسلسل کار فرما ہیں۔ انسانی خدمات کو مرکز مان کر سن عیسوی  2000 میں ادارہ کا قیام  عمل میں  آیا ۔کورونا کے زمانہ میں بھی ادارے کی خدمات قابل ستائش رہی ادارے کی خدمات اپنے صدر دفتر ممبئی مضافات ممبئی ریاست مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ قومی نہیں تو بین الاقوامی سطح تک خدمت خلق میں مصروف نظر آرہا ہے جن میں بالخصوص بیوہ یتیم مستحق و ضرورت مند خواتین, یتیم بے سہارا دختران ملیہ کی شادیوں میں تعاون، حصول تعلیم میں تعاون، بے روزگار نوجوانوں کو حصول روزگار میں تعاون  ضعیف العمر  لوگوں کی مالی اعانت، شعبہ طب میں مریضوں کو دوایئوں کی فراہمی، بے گھر لوگوں کے لئے رہائش کا انتظام قدرتی و انسانی آفات کے دوران ہر طرح کا تعاون ، مساجد و بالخصوص دیہی خشک سالی علاقوں میں ٹینکر و بورویل کے ذریعے پانی کی فراہمی پچھڑے طبقات کو مین اسٹریم میں لانے کے  لئے انتظامات ماحولیاتی پاکیزگی و کشادگی کے لئے نو آبادیات میں کھلی جگہوں پر شجرکاری، غریب بستیوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام دیہی علاقوں اور چھوٹی مساجد کے حفاظ کرام آۂمہ مساجد کا تعاون رمضان راشن کٹ کی تقسیم جیسے ہمہ جہت خدماتی کام ادارہ چئیرمین شیخ اسمعیل صدر فہیم مہاتے و رفقائے کار خالد انجم امین محمد کی معرفت انجام دیے جارہے ہیں یہ تمام کام آپ لوگوں کے تعاون  زکوٰۃ، صدقات، خیرات، عطیات سے انجام دیئے جارہے ہیں ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ادارہ آپ سے ملتمس ہے کہ آپ اپنی زکوٰۃ صدقات، خیرات عطیات میں ادارہ کو یاد رکھیں آپ کے عطیات ضرور با ضرور مستحقین و صحیح ضرورت مند خواتین و حضرات کو رازداری کے ساتھ ان کے گھر تک پہنچائے جائے گے۔



"کروں رحم تم اہل زمیں پر

                         خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر "


خلوص کارغوثیہ اکیڈمی ممبئی 

رابطہ۔9004379086.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages