کانسٹی ٹیوشن اینڈ سول رائٹس دوسرا یکروزہ ورک شاپ
بتاریخ 25 فروری 2025بمقام راج شری ساھو سبھاگروھا شیواجی مندر، دادر (ویسٹ) ممبئی
25؍ فروری 2025بھارتیہ بہوجن الائنس اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اشتراک سے "آئین ھند کے تحفظ اور شہری حقوق" کے عنوان سے ایک منصوبہ بند پروگرام کیا جا رہا ہے، اس کا پہلا ورک شاپ جس میں مسلم پرسنل لاء، سکھ پرسنل لاء اور آدی واسی، بچھڑے سماج کے نمائندے شریک ہوتے ہیں، 15 فروری 2025 کو دہلی میں منعقد ہوا تھا، اس کی دوسری کڑی ممبئی میں 25 فروری کو منعقد ہونے والا ورک شاپ تھا،
جمعیۃ علماء جوکہ متحدہ قومی محاذ کے بنائے جانے کی ہمیشہ سے قائل رہی ہے، اس کے نمائندوں نے دونوں ورک شاپ میں حصہ لیا، پہلے ورک شاپ میں مولانا عبد الرازق صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے جمعیۃ علماء کی نمائندگی کی اور دوسرے ورک شاپ میں مولانا محمد عارف عمری نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور قاری محمد یونس چودھری نائب خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے شرکت کی،
اس یکروزہ ورک شاپ کے اہم شرکاء میں مولانا فضل الرحیم مجددی جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، ایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر، ایڈووکیٹ یوسف حاتم مچھالا، ایڈوکیٹ پرکاش مانے، جناب ملک معتصم صاحب نائب امیر جماعت اسلامی ھند، جناب کیو آر الیاس ترجمان مسلم پرسنل لا بورڈ، وغیرہ تھے،
افتتاحی سیشن کے علاوہ تین لکچر سیریز میں ملک کے موجودہ حساس مسائل، وقف ترمیمی بل 2024 ،پلیسس ورشپ ایکٹ 1991 ،یونیفارم سول کوڈ وغیرہ پر پر مغز تقریریں ہوئیں، اور باہم متحد ہو کر ان مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنے کا عہد و پیمان کیا گیا، واضح رہے کہ آئندہ بنگلور اور کلکتہ میں بھی اسی طرز کے ورک شاپ منعقد کرنے کا تہیہ کیا گیا ہے،
جمعیۃ علماء ھند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ نے جمعیۃ علماء کے کارکنان کو اس پروگرام میں شرکت کرنے کا حکم دیا ہے، حضرت مولانا اس وقت عمرہ کے سفر پر ہیں، وہاں سے انھوں نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے کارکنان کو اس اہم پروگرام میں شرکت کرنے کی خاص تاکید کی تھی،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں