ملّت ہائی اسکول وجونیئر کالج جلگاؤں میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
زرنین آرزو بنی امسال کی مثالی طالبہ
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون جلگاؤں میں امسال دسویں اور بارہویں بورڈ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے اسکول میں گزارے ہوئے لمحات اور تجربات کو پیش کیا۔آغاز طہورا فاطمہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مہمان کا تعارف و استقبال شیخ جلیس نے پیش کیا۔بعد ازیں عفیفہ شیخ اشفاق ، صدیق شیخ افضل، اقصیٰ محسن خان حلیمہ عبد الوہاب باغبان ۔ زرنین آرزو عبد الطیف شاہ نے نمناک آنکھوں سے اسکول میں گزارے ہوئے لمحات، ساتھیوں کے ساتھ کئے ہوئے حسین مذاق، اساتذہ کی ڈانٹ پھٹکار اور نصائح کا بڑی خوبی سے اظہار کرکے ماحول کو جذباتی کر دیا۔اساتذہ کی جانب سے مسفیرہ شیخ نے طلبہ کو آنے والے امتحان اور بہتر مستقبل کے لئے پند و نصائح کرکے رہنمائی کی۔ صدر مدرس حفیظ منیار نے مستقبل کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر توقیر اجمل خان (M.S)، ساجد دیشمکھ ، ڈاکٹر اقبال شاہ نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر موظف صدر مدرس سید عابد علی موظف سپروائزر عبدالقیوم شاہ اسٹیج پر جلوہ نما تھے۔ دسویں اور بارہویں کے تمام جماعتوں کے Monitors، آل انڈیا ریڈیو پر پروگرام پیش کرنے والے طلبہ،یوم ہندی پروگرام کے طلبہ اور ماحولیاتی تحفظات کی غرض سے میدان میں لگائے گئے پودوں کی نگرانی کے لیے سال بھر تعاؤن کرنے ولے طلبہ کی خصوصی انعامات مہمانان کے ہاتھوں تفویض کئے گئے۔طلبہ کی خصوصی توجہ کا مرکز یعنی شاہکار فاؤنڈیشن، جلگاؤں کی جانب سے ہر سال دیا جانے والا " التمش شاہ۔ Student of the Year " اعزاز۔ یہ امسال صدیق شیخ افضل (دہم ب)، محویش منتشا ء شیخ عظیم (دہم الف)، بشریٰ فاطمہ خلیل منیار (دہم ج) نیز زرنین آرزوعبد الطیف شاہ (بارہویں) ان طلبہ کو دیا گیا۔ان اعزازات کا اعلان اسکول سوپروازئر سید مختار نے کیا۔ اس کے علاوہ ملّت جونیئر کالج سے فارغ اور NMU یونیورسٹی،جلگاؤں, سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی مسکان شیخ فیروز اور بشریٰ خان فیروز کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ امسال امتحان دینے والی طلبہ ان سے ترغیب پاکر وہ بھی بہتر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر(10-A,B,Cاور 12th)چاروں جماعتوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے اسکول کو تحائف پیش کئے گئے۔ اخیر میں موظف صدر مدرس محمد رفیق شاہ نے صدارتی خطاب میں طلبہ کو قوم و ملک کو فائدہ پہنچانے والا اچھا شہری بننے کی تلقین کی۔ شیخ یوسف نے کلمات تشکر پیش کیئے۔ نظامت کے فرائض ساجد خان نے انجام دیئے۔کامیابی کے لیے تمام اسٹاف نے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں