ڈرامہ نائٹ میں نشاط گرلز ہائی اسکول کو سوم انعام اور امتیاز رفیق سر کو بیسٹ رائٹر ڈائریکٹر کا اعزاز
ضیاء مسکان اینڈ گروپ کی جانب سے منعقدہ ڈرامہ نائٹ میں نشاط گرلز ہائی اسکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس ایونٹ میں شہر مالیگاؤں کے مختلف تعلیمی اداروں کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ نشاط گرلز ہائی اسکول کو اس تقریب میں سوم انعام ملا، جس کا کریڈٹ اسکول کے فعال اور محنتی معلم، امتیاز رفیق سر کی ٹیم کو جاتا ہے۔
امتیاز رفیق سر نے اس ڈرامہ کمپیٹیشن میں سلگتے ہوئے موضوع پر ایک اہم اور متاثر کن ڈرامہ "انصاف" پیش کیا، جس کا موضوع حالیہ دنوں میں ہونے والے محمد کیف کے قتل سے متاثر تھا۔ اس ڈرامے کے ذریعے امتیاز رفیق سر نے معاشرتی انصاف اور انصاف کے تقاضوں کو اجاگر کیا، ساتھ ہی ساتھ آندھی عقیدت، مال و متاع کی حواس، موبائل فون اور بچوں پر اسکے اثرات، ریل ویڈیوز کا کیرز، دین سے بیزاری ان تمام موضوعات کو ڈرامے کا حصہ بنایا اور شرکاء اور حاضرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔
ڈرامہ کے بے حد مثبت تاثرات کے بعد امتیاز رفیق سر کو "بیسٹ رائیٹر اینڈ ڈائریکٹر" کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا، جو کہ ان کی تعلیم اور ڈرامہ کی دنیا میں گہری دلچسپی کا غماز ہے۔
یہ کامیابی نشاط گرلز ہائی اسکول کے لیے ایک اور سنگ میل ہے، جس پر اسکول کی انتظامیہ اور پرنسپل اسٹاف نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور امتیاز رفیق سر کی محنت کو سراہا۔ اسکول کی جانب سے سوم انعام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور یہ امید ظاہر کی گئی کہ آئندہ بھی اسکول کی طالبات و اساتذہ اس قسم کے ایونٹس میں شرکت کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
یہ ایونٹ نہ صرف فنون لطیفہ کے حوالے سے اہم تھا بلکہ اس نے معاشرتی مسائل اور ان کے حل کی طرف بھی روشنی ڈالی، جو کہ تمام حاضرین کے لیے ایک قیمتی تجربہ رہا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں