دعوتِ اسلامی ہند کے شعبے جامعۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام
جلگاؤں اور راویر جامعۃ المدینہ کے ساتھ ہی ملک بھر کے مدارس میں سالانہ امتحانات( عالمِ کورس)کا سلسہ جاری وساری۔
جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) دعوتِ اسلامی ہند کے شعبے جامعۃ المدینہ کے تحت ملک بھر میں واقع مدارس میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہے جس میں جلگاؤں شہر کے سپریم کالونی میں واقع جامعۃ المدینہ علی المرتضی سے 35 اور راویر جامعۃ المدینہ گلشنِ رضا سے 64 زیر تعلیم طلباء بھی امتحانات میں شریک ہیں
دعوت اسلامی ہند کے شعبہ مجلس جامعۃ المدینہ (عالم کورس) کے نگران مولانا شان الہی صاحب نے بتایا کہ 1 فروری 2025 سے پورے ملک میں جامعۃ المدینہ کے273 شاخوںمیں سالانہ امتحانات کا آغاز ہوچکاہے جس میں
تقریبا 25 ہزار عالم کورس کے طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں
جامعۃ المدینہ کے سالانہ امتحانات کے تمام تر معاملات مرکزی طورپر قومی سطح پر انجام دیئے جاتے ہیں۔تمام طلبہ وطالبات کے "شناختی کارڈ برائے امتحانات" اسٹوڈنٹ منیجمنٹ سافٹ ویئر کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں۔دعوت اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ کی جملہ شاخوں کے طلبہ وطالبات کے لئے قومی سطح پر ایک ہی سوالیہ پرچہ کا نظام ہوتا ہے جسے مرکز امتحانات ڈپارٹمنٹ سے پرنٹ کراکر جوابی کاپیوں کے
ساتھ تمام مراکزامتحانات تک پہونچائے جاتے ہیں ۔
امتحانات کو صاف شفاف بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ کے اسٹاف کے علاوہ دوسرے شہروں سے 386 نگران مرکزامتحان منتخب کرکے بھیجے گئے ہیں جو دوران امتحانات اپنی کڑی نگرانی میں امتحانات کے سارے معاملات کے انجام دہی کو یقینی بناتے ہیں ۔
سوالیہ پرچے کے لیک ہوجانے کی صورت میں سوالیہ پیپرمسترد کر دیا جاتا ہے
جوابی کاپی(آنسرشیٹ) کی چیکنگ کے لئے انڈیا بھرمیں 36 کاپی چیکنگ سینٹرکا قیام کیاگیا ہے جہاں 286 ماہراساتذہ کرام کے ذریعے تقریبا 92 ہزار جوابی کاپیاں چیک کیا جائے گا ۔جوابی کاپیاں چیک ہونے کے بعد ری چیک بھی کیاجاتاہے ۔
سالانہ امتحانات کے نتیجے جامعۃ المدینہ کے ویب سائٹ پرنشرکئے جاتے ہیں
نتیجہ امتحانات سے عدم تشفی کی صورت میں طلبہ و طالبات کو پھرسے چیک کرانے کااختیار دیاجاتا یے اور 1 یا دو مضامین میں ناکامی کی صورت میں دوبارہ امتحان دینے کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے ۔ اِس طرح علوم کے ماہرین کی شرکت کرنے کا بھی سلسلہ رہتا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں