جلگاؤں کے سماجی کارکن *جمیل شیخ* حضرت بلال رضی اللہ عنہ ملٹی پرپز آرگنائزیشن اور لوک شکتی فاؤنڈیشن کے سماج رتن ایوارڈ سے سرفراز
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)25 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر ملٹی پرپز سوسائٹی اور لوک شکتی پرتشتھان کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں محلہ تانبہ پورہ کے سماجی کارکن جمیل شیخ شرف الدین کو دونوں اداروں کی مشترکہ جانب سے انکی سماجی، تعلیمی، علمی ادبی سیاسی شعبہ جات میں بے لوث خدمات کے لیے "سماج رتن ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنا کام اسی طرح جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بچوں کے گیت، مضامین اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے 250 بچوں نے حصہ لیا صدارت گروکل پرائمری جونیئرز کے چیئرمین اور لوک شکتی پرتشتھان کے بانی ڈاکٹر پراگ کوچور نے کی تو نیتا وانکھیڈیکر، کنزیومر کمیٹی سیکریٹری بطور مہمان خصوصی شریکِ تھیں۔ ہندی ایکسپریس نیوز کے چیف ایڈیٹر سمیر خلیل شاہ، کنزیومر کمیٹی کے ضلع سکریٹری لکشمن پاٹل موجود تھے۔ نظامت افضل سر نے کی۔تو آرگنائزر کے فرائض عقیل پہلوان نے ادا کۓ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں