src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 جنوری، 2025

 عذاب رب سے بچنا ہے تو اللہ کی طرف پلٹ جاؤ اسی میں کامیابی ہے (مولانا شاکر علی نوری) 


اپنے بچّوں کو اتنی دینی تعلیم دو کہ وہ ہماری نمازِ جنازہ پڑھا سکے : (مولانا سید محمد امین القادری)



چار جامعات کے 185 طلباء و طالبات کا جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی کامیاب سے ہمکنار.... 



سنی دعوت اسلامی کے زیر انصرام جاری جامعہ قادریہ نجم العلوم، جامعہ عائشہ صدّیقہ ،جامعہ آلِ رسول نجمُ العلوم  و جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ کے تقریباً 185 طلبا و طالبات کی دستارِ بندی و رداء پوشی کا پروگرام آج 28 جنوری 2025ء بعد نمازِ عصر سے رات 10 بجے تک اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں منعقد ہوا جسمیں شہر مالیگاؤں و اطراف کے علاقوں سے کثیر تعداد میں فرزندانِ توحید کی شرکت ہوئی اس پروگرام میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے معراجُ النبی کے حوالے سے کہا کہ واقعہ معراج میں امت کے لیے بے شمار درس عبرت، موجود ہے آج ہمارے معاشرے میں گناہ عام ہیں ہمارے نوجوان گناہوں میں غرق ہیں ترک نماز، سود خوری، زنا، چوری، غیبت،، بے پردگی ہمارے معاشرے ہم کا ناسور بن چکا ہےـ اللہ کے رسول کو معراج کی شب جو مشاہدات ہوئے ان میں مذکورہ گناہوں میں مبتلا انسان کو ملنے والے دردناک عذاب ہیں ـ  ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ و رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرےـ نمازوں کی پابندی کرےـ  مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے حاضرین کے روبرو سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی دینی، تبلیغی، اور تعلیمی خدمات کو بیان کیا اور کہا کہ اپنے بچّوں کو عصری تعلیم بھی دو اور ساتھ ہی دینی تعلیم بھی دو کہ ہمارے مرنے کے ہمارے بچے ہماری نمازِ جنازہ پڑھا سکےـ  خطاب کے بعد سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے کرام کے دست مبارک سے فراغین و فارغات کو دستارِ فضیلت و ردائے فراغت سے نواز گیا  سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں سیکڑوں مدارس جاری ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں نونہالان ملت دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں ـ مقرر خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے ہوئے امیر سنی دعوت اسلامی حضرت علاّمہ محمد شاکر علی نوری "پلٹو اپنے رب کی طرف" عنوان کے مطابق فکر انگیز خطاب کیا قرآن مقدس و احادیث رسول سے مزین اپنے ملفوظات میں آپ نے کہا کہ موجودہ حالات امت مسلمہ کے لئے انتہائی غضب ناک ہیں مسلمانان عالم بیک وقت کئی مسائل سے دو چار ہیں اللہ کی رحمت ہم سے روٹھ چکی ہےـ ایسے حالات میں اللہ رب العزت قرآن مقدس کے ذریعہ فرماتا ہے کہ پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور اس کے ہر حکم کے سامنے سر جھکا دو اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایک قدم اللہ کی جانب بڑھے گے تو رب کی رحمت ہماری طرف دس قدم بڑھے گی ـ اور اگر ہم اللہ کے فرامین پر عمل نہیں کرینگے تو ہمارے طرف ایسے عذاب آئیں گے کہ ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں رہے گاـ اللہ رب العزت مختلف طریقے سے ہمیں آزماتا ہے مگر ہم اس سے سبق حاصل نہیں کرتےـ  اللہ کی رحمت بہت بڑی ہےـ یاد رکھو ہم نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا تو دنیا و آخرت میں ہماری کامیابی ہےـ اس پروگرام میں اہلسنّت و جماعت کے تمام مدارس کے اساتذۂ کرام علمائے کرام و مفتیان کرام موجود تھے جبکہ خواتین اسلام کی تعداد قابل ذکر رہیں ـ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages