یوگ مقابلے میں طلبہ نے حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کیا، یش کمار فاتح قرار
پریاگ راج، 10 فروری 2025 – ینگ مائنڈ ایجوکیشن راجاپور میں بروز اتوار ضیائے حق فاؤنڈیشن اور یونیک یوگ کلب کے تعاون سے ایک شاندار یوگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں مختلف جماعتوں کے طلبہ نے شرکت کی اور اپنی بہترین یوگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔مقابلے کا ماحول بے حد دلچسپ اور توانائی سے بھرپور رہا، جہاں بچوں نے اپنے جسم کی لچک اور توازن کو شاندار انداز میں پیش کیا۔ ناظرین، والدین اور اساتذہ نے بچوں کی جسمانی لچک (باڈی بینڈنگ) اور ان کے اعتماد کو دیکھ کر ان کی بھرپور ستائش کی۔اس مقابلے میں یش کمار نے پہلا مقام حاصل کیا (نقد انعام)، معاذ علی شیخ دوسرے نمبر پر رہے (ٹرافی)، محمد سمد تیسرے نمبر پر (یوگا میٹ)، تبسم چوتھے نمبر پر (تحائف)، جبکہ مسکان پانچویں مقام پر رہیں (تحائف)۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء کو تعریفی اسناد (سرٹیفکیٹ) سے نوازا گیا۔مقابلے کے منتظمین اور ججوں میں پنکج تیواری سر (جج)، ماینک یادو (ڈائریکٹر، یونیک یوگ کلب)، محمد اسامہ (ڈائریکٹر، ینگ مائنڈ ایجوکیشن اسکول)، محمد وقار (پرنسپل، ینگ مائنڈ ایجوکیشن کوچنگ)، اور محمد ہاشم سر (منیجر، ینگ مائنڈ ایجوکیشن اسکول اینڈ کوچنگ) شامل تھے۔ پروگرام کی مینٹر ڈاکٹر صالحہ صدیقی (چیئرپرسن، ضیائے حق فاؤنڈیشن) تھیں۔
پروگرام کی خاص باتیں:
بچوں نے ورکشا سن، بھوجنگا سن، دھنورا سن، چکرا سن اور دیگر مختلف یوگ آسن پیش کیے۔ اس کے علاوہ والدین نے بچوں کی محنت اور لگن دیکھ کر فخر محسوس کیا۔اساتذہ نے بچوں کو مستقل یوگ کرنے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی نصیحت کی۔ي مقابلہ نہ صرف بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے اہم ثابت ہوا، بلکہ اس سے انہوں نے نظم و ضبط، صبر اور خود انحصاری کا درس بھی سیکھا۔ ینگ مائنڈ ایجوکیشن اور ضیائے حق فاؤنڈیشن کے اس شاندار پروگرام نے یہ پیغام دیا کہ یوگ محض ایک ورزش نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں