کے کے اردو گرلز ہائیاسکول و جونئیر میں الوداعی تقریب الوداع
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں دہم، دواز دھم جماعت کی طالبات کے لیے پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی رہنمائی میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں موصوفہ نے تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے، ذاکر شاہ، مشتاق بہشتی، عمران خان، محسن شاہ، تبریز اختر، مظہرالدین شیخ سید وسیم نے رہنمائی کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی،اور روشن مستقبل کے لیے حصول تعلیم پر توجہ دینے کی تلقین فرمائی ۔طالبہ ام کلثوم نے آغاز تلاوت قرآن سے کیا اربینا اور ماریہ نے حمد باری تعالی پیش کی اور زویا زبیر اور ساتھی طالبات نے نعت مبارک پیش کی، تمام اساتذہ کرام کا گلوں سے استقبال کیا گیا طالبات کی جانب سے عفیفہ ندیم، سید مہرین، شفا، الماس، فردوس پنجاری، مصباح قریشی، الفیہ آصف نے اپنے اپنے انداز میں خیالات پیش کیۓ۔ طالبات حویریہ شیخ خلیل اور شنم شیخ جاوید نے نظامت و اظہار تشکر کیا۔ کامیابی کے لیے شعبہ ثقافت کے اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے نے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں