اچھے اخلاق ہی سے دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی : عبدالکریم سالار
اقراء شاہین کالج میں تقسیم انعامات اور الوداعی تقریب کا انعقاد.
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین جونیئر کالج،مہرون، جلگاؤں میں سال رواں میں مختلف سرگرمیاں اور پروگرامز ،اسپورٹس ڈے فوڈ فیسٹیول،کی صورت میں منعقد کیے گیے تھے ان سرگرمیوں اور پروگراموں میں طلباء نے کڑی محنت کی بدولت جماعت گیارہویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی۔ ان طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں جونیئر کالج کی جانب سے انعامات و اسناد سے نوازہ گیا اور دو از دہم امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کی الوداعیہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ سیکرٹری اعجاز ملک، جناب عبدالرشید شیخ ، پروفیسر ظفر شیخ ، الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا ، غلام نبی باغبان ایڈوکیٹ سلیم خان موجود تھے۔ ابتداء حافظ حذیفہ کے کلام پاک سے ہوئی۔ تحریک صدارت مسعود شیخ نے اور تائید صدارت سہیل شکیل نے پیش کی۔ نعت پاک کا نذرانہ جماعت گیارھویں کی طالبہ عالیہ انصاری نے پیش کیا، ترانہ اقراء راحت ، تسمیہ اور گروپ نے پیش کیا۔ نظامت نشاط فاطمہ شیخ یعقوب نے فرمائی۔شیخ سہیل امیر نے مہمانوں کا استقبال و تعارف پیش کیا۔ خان مستقیم نے اکیڈمک اور اسپورٹس کے انعامات کا اعلان کیا۔ پرنسپل قاضی ضمیر الدین نے غرض و غائیت پیش کی جماعت بارھویں کے عفان شیخ نعیم ، تحریم فاطمہ جميل خان ، اثناء اخلاق شیخ نے خیالات کا اظہار کیا ، الوداعی گیت عرشیہ منظور کھاٹک نے پر ترنم آواز میں پیش کیا بعد ازیں اعجاز ملک نے بچوں کو اپنے اچھے اخلاق و کردار بنانے پرزور دیا ، زندگی میں مسلسل جدوجہد کرنے سے مستقبل کی زندگی میں کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔ عبدالرشید شیخ نے طلباء و طالبات کو نیک خواہشات اور امتحانات کے لیے دعائیں دی، بچوں کو مسابقتی امتحانات میں نمائندگی بڑھانے پر زور دیا۔ صدارتی خطبہ میں عبدالکریم سالار نے طلباء کو زندگی اصول و ضوابط سے گزارنے اور اساتذہ کرام ، بزرگوں کی عزت کرنا، نیز بارھویں جماعت کے بعد ادارہ الفیض فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مشن UPSC کے ذریعے مسابقتی امتحانات میں شرکت سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر بچوں کو ریفریشمنٹ دیا گیا۔ رسم شکریہ انچارج ذاکر بشیر نے فرمائی۔ کامیابی کے لیے اساتذہ کرام و غیر تدریسی عملے نے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں