جلگاؤں اندوہناک پشپک ٹرین حادثے میں 13 مسافر ہلاک
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں ضلع کے پردھادے پاچورہ سینٹرل ریلوے ممبئ لائن پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ کی وجہ افواہیں پھیل گئیں تھی کہ "پشپک ایکسپریس" میں آگ لگ گئی ہے یہ سن کر بہت سے مسافروں نے گھبراہٹ میں چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ اسی دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب ان مسافروں کو سامنے سے آنے والی بنگلور کرناٹک ایکسپریس نے زد میں لیکرکچل دیا۔ پشپک ایکسپریس ممبئی جا رہی تھی، ٹرین کی بریک لگنے سے پہیوں سے چنگاریاں اڑنے لگیں۔ چنگاریاں دیکھ کر کچھ مسافروں کو آگ لگنے کا شبہ ہوا جس کی وجہ سے یہ افواہ پھیلی کہ ٹرین میں آگ لگ گئی ہے۔ تو تقریباً 30-35 مسافروں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ اسی دوران ایک آنے والی بنگلور کرناٹک ایکسپریس نے ہارن بجائے بغیر ان مسافروں کو کچل دیا۔
اس خوفناک حادثے میں 8-سے 11 آٹھ سے گیارہ لوگوں کی موت ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔
حادثے کا شکار پشپک ایکسپریس کے ایک مسافر نے بتایا دوپہر 3.30 بجے کے قریب آگ لگنے کی افواہ پھیلی اور کچھ لوگوں نے خوف و الجھن میں ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ اسی وقت بنگلور کرناٹک ایکسپریس آئی اور حادثہ پیش آیا۔ کچھ مسافروں نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والی ٹرین ایکسپریس کا ہارن نہیں بجایا گیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم موقع واردات پر پہنچ چکی تادم تحریر تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں