سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم کے دست مبارک سے المیزان ہائی اسکول میں رسم پرچم کشائی
مالیگاؤں : 26 جنوری وطن عزیز ہندوستان کی 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کل صبح سوا آٹھ بجے حاجی شفیع پارک درے گاؤں میں واقع المیزان ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں مدعو مہمان خصوصی شہر کے معروف سنیئر صحافی انصاری احسان الرحیم کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر اسکول ہذا کے چیئرمن ایوب خان ، خازن الطاف ماسٹر، رکن عتیق احمد وغیرہ موجود رہے۔ رسم پرچم کشائی کے بعد اسکول ہذا کے چیئرمن ایوب خان کی صدارت میں کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول ہذا کے کےجی سے لیکر چھٹی جماعت کے ننھے منے طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین کا دل موہ لیا۔ قرات ، حمد، نعت خوانی کے بعد شروع ہونے والے اس پروگرام میں قومی یکجہتی پر مبنی قومی گیت، انگریزی، مراٹھی اور اردو زبان میں تقاریر ، ایکشن سانگ وغیرہ نہایت اچھے انداز میں پیش کیا گیا۔ بعد ازاں اسکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس ہما کوثر شاہ نے رسم شکریہ ادا کیا جبکہ اسکول ہذا کے ایک معلم شارق سر نے نظامت کے فرائض کو بحسن خوبی انجام دیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں