src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 جنوری، 2025

 

پالدھی جو آگ لگائی تم نے

اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے۔؟؟

سوال لۓ کھڑے ۔۔۔۔

 پالدھی آگ سے متاثرہ دکاندار یوم جمہوریہ سے بھوک ہڑتال پر, ہڑتال کا تیسرا دن۔۔




 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) 31 جنوری 24 کو کچھ شرپسندوں نے مسلم برادری سے تعلق رکھنے والی 22 دکانوں کو معمولی سی بات پر نظر آتش کر ان 22 دکانداروں پر منحصر سینکڑوں افراد کو تباہ کر راستے  پر کھڑا کر دیا، نوجوانان کے خواب چکناچور ہوگئے ان کی زندگی کی گاڑی تھم سی گئی آج ان پر بھوک مری کا وقت آن پڑا ہے  مگر کہی کوئی شنوائی نہیں ضلع انتظامیہ ، ریاست مہاراشٹر کے گورنر،وزیر داخلہ،وزیر اعلیٰ ،حقوق انسانی کمیشن ،مرکزی حکومت،ہر جگہ متاثرین کی آواز ایکتا سنگھٹنا، میسکو،جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند ایم پی جے کے علاوہ کم و بیش تمام ہی سیاسی سماجی پارٹیوں کے وفد نے پہنچائی اور آج بھی اسی تک و دو میں کھڑے نظر آرہے  ہیں  مگر چار سو دھواں ہی دھواں کہی کوئی روشنی کی کرن نہیں جبکہ نہ صرف سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل اسی قصبہ کے رئیس ہیں اتنا ہی نہیں تو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر گریش مہاجن بھی جلگاؤں ضلع کے ہی ہیں اور محکمہ ان ہی کے پاس ہے۔ باوجود ان کے اب تک کوئی کاروائی نہ ہونے کی صورت میں ان آگ متاثرین جلے بھلے دکانداروں نے سات روز قبل ضلع ایکتا سنگھٹنا کی قیادت و رہنمائی میں ضلع انتظامیہ کو گڑگڑاتے ہوئے معصوم بچوں اور خواتین کے ہمراہ نوٹس دیا تھا کہ اگر ہمیں نقصان کا معاوضہ نہ ملا ہمارے  روزگار کے ذرائع مہیا نہ کۓ گۓ ہماری باز آبادکاری کا انتظام نہ ہوا، اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم 76 ویں یوم جمہوریہ سے قبل ہڑتال کریں گے۔ مگر حکام کو پسینہ نا آیا اور آخر کار ان دل و جان دوکان جلوں نے 25 جنوری بروز ہفتہ شام 4 بجے سے بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کرنا پڑا تاکہ حکومت کے کانوں تک ان کی  آواز پہنچ سکے، اور انہیں انصاف  مل سکے یہ بھوک ہڑتال جی ایس گراؤنڈ میں جاری ہے، آج تیسرا دن نکل گیا اتفاق سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر نامدار گریش مہاجن کا دفتر اس جگہ کے سامنے ہے جہاں بھوک ہڑتال شروع ہے۔ لہٰذا آواز ان تک ضرور پہنچ رہی ہوگی اتنا ہی نہیں تو ان متاثرین  نے ان سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر دلچسپی لیکر فوری طور پر فیصلہ کریں اور اپنے ضلع کے مکینوں کا تعاون  کریں۔انھیں انصاف دلاۓ

 آگ سے متاثرہ 22 دکاندار اور ان کے اہل خانہ بھوک ہڑتال پر

 یوم جمہوریہ کے موقع پر دکانداروں کے اہل خانہ سے مردوں، خواتین اور بچوں نے بھی اس بھوک ہڑتال میں  حصہ لیا۔آج تیسرا دن نکل آیا مگر ان کی جدو جہد اب بھی  جاری ہے 

 26 جنوری سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع

 دکانداروں کی جانب سے حاجی حمید منیار نے کہا کہ اگر حکومت نے تین دن کے اندر ضروری اور مناسب کارروائی نہ کی تو اور دیگر جمہوری طریقے سے سلسلہ وار  ہڑتال جاری رہے گی۔

 دکاندار اور دیگر معززین بھوک ہڑتال پر جن میں قربان شیخ،روشن پنجاری، این سی پی کے ندیم ملک ،ایکتا سنگھٹنا کے فاروق شیخ ،انیس شاہ ، نعیم الدین ،حاجی حمید منیار یاسین حفیظ دیشمکھ، شیخ  حبیب شریف ،شیخ شریف اعجاز یوسف دیشمکھ دانش شیخ، مختار شیخ صابر صادق شکیل شیخ عبداللہ اکرم خان رفیق انور خان یونس کھاٹک حبیب خان ہارون بھائی معصوم بچے اور خواتین بھی پیش پیش ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages