src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں تقسیم انعامات کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 جنوری، 2025

اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں تقسیم انعامات کا انعقاد

 اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں تقسیم انعامات کا انعقاد 







جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کی صدارت میں تقسیم انعامات کے پروگرام کا منعقد کیا گیا۔جماعت چہارم کے طالب علم عبدالمتین نے تلاوت پاک سے آغاز کیا۔ کے جی تا چہارم کے کل  169  طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ چیرمین ظفر محمد شیخ ، ڈائریکٹر عبدالرشید شیخ ،ڈائریکٹر غلام نبی باغبان ،ڈائریکٹر عبدالمجید ذکریا اورڈائریکٹرطارق انور  نے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ سرپرست حضرات کو ذرین خیالات سے نوازا۔صدارتی خطبہ میں الحاج  عبدالکریم  نے انعامات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ تمام سرپرست حضرات کو مبارکباد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ روداد صدر مدرس اسلم خان نے پیش کی۔نظامت کے فرائض سمیرہ سید نے انجام دۓ،حفیظ النساء شیخ کے رسم شکریہ سے پروگرام کا اختتام ہوا۔کامیابی کے لۓ معاون معلمہ حفیظ النساء شیخ، رفعت بانوں  صادق شیخ، سید خورشید علی، شگفتہ شیخ، جمیلہ شیخ ثمیرہ سید،ناظمہ شیخ، رضوانہ شیخ امبرین شیخ، عائشہ شیخ امبرین شاہ،عمران خان اورعرفان خان کا تعاون رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages