حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ کی پُر وقار تقریب
مالیگاؤں : 26 جنوری اس دن آزاد ہندوستان میں آئین کا نفاذ کیا گیا اور ہندوستان سب سے بڑا جمہوری ملک بن گیاـ جمہوریت کے تحفظ اور بالادستی کے لئے اس دن پورے ملک میں یومِ جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے ـ اسی مناسبت سے سُنّی دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں آلِ رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی نگرانی میں ہندوستان کے 76 واں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پُر وقار تقریب کا انعقاد ہواـ جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا بعدہ نعت شریف پیش کی گئیں ـ اس کے بعد حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس نے اپنے منفرد و دلکش انداز میں حب الوطنی سے سرشار پروگرام پیش کئےـ اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو دستور ہند کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا گیاـ ملک ہندوستان دنیا کا سب بڑا جمہوری ملک ہے جس کی سالمیت اور بقا ہمارا فرض ہےـ آج تمام تقریبات سے قبل رسم پرچم کشائی محترمہ سید شگفتہ قادری (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) ہاتھوں عمل میں آئی ـ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ نے کہا کہ ہم جس دیش میں رہتے ہیں اس سے محبت کرنا چاہیے ساتھ ملک ہندوستان کی ترقی کے لئے ہر محاذ پر محنت کرکے کامیابی حاصل کی جائے اور ہندوستان کا نام روشن کیا جائے، ملک کی سالمیت و ترقی کے لئے کوشاں رہنا ہر ہندوستانی کے لئے ضروری ہے ـ جبکہ اس تقریب میں سید آمین سر، آمین مصطفیٰ (ایم اے کمپیوٹر)، مبین سر، عبد الماجد اشرفی،نوید سر، فراز احمد سر، قاری اختر رضا،محمد عمیر سر، رضوان نوری،ہارون پٹیل، عمران منیار، عبد الرحیم برکاتی،عرفان الدین، کے علاوہ اسکول کے ذمّہ داران و جملہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف حاضر تھےـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں